جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

آل پاکستان بزنس فورم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

datetime 3  مارچ‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) آل پاکستان بزنس فورم کے صدر ابراہیم قریشی نے گزشتہ سات ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 18 روپے فی لیٹر سے زائد کے اضافہ پر حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے ملکی معیشت کے لئے بدقسمتی قرار دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے مسلسل ساتویں بار پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کر دیا جس کے باعث ستمبر 2017ء سے مارچ 2018ء تک سات مہینوں کے دوران پٹرول کی قیمت میں 25 فیصد سے زائد اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 70 روپے سے 88 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

جو پیداواری لاگت میں اضافہ کا باعث بن رہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگست 2017ء میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے اگست کے مہینے کے لئے حکومت کو پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بالترتیب 3.67 روپے اور 5.07 روپے کمی کی سفارش کی تھی لیکن اس کا فائدہ عوام تک پہنچانے کی بجائے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پچھلی سطح پر برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکومت نے بھاری ٹیکسوں کے نفاذ کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات کی کم قیمتوں کے مکمل فوائد عوام تک نہیں پہنچائے۔ اب وقت ہے کہ ڈیوٹیز میں کمی کی جائے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو ختم کرنے کے لئے قیمتوں کو مستحکم رکھا جائے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…