پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

سونے کی اچانک بڑی قلابازی،بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی بڑا اضافہ کردیاگیا

datetime 2  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کو سونے کی فی اونس قیمت میں9ڈالرکا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے زریر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا 400روپے مہنگا ہوگیا ۔آل کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں9ڈالرکا اضافہ ہوا جس سے سونا 1311ڈالر سے بڑھ کر1320ڈالر فی اونس ہوگیا عالمی مارکیٹ کے زیر اثرمقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا

اور فی تولہ سونے کی قیمت 56250روپے سے بڑھ کر56650روپے اوردس گرام سونے کی قیمت48214روپے سے بڑھ کر48557روپے ہوگئی ۔چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 10روپے کے اضافے سے780روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں مقامی کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں ملا جلا رجحان رہا اوریورو کی قدر میں اضافہ جب کہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ سعودی ریال، یو اے ای درہم اور چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں3پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید110.60روپے سے گھٹ کر110.57روپے اور قیمت فروخت110.70روپے سے گھٹ کر110.67روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید111.90روپے اور قیمت فروخت112.20روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر میں1.40روپے کا نمایاں اضافہ ہوا اوریوروکی قیمت خرید136.00روپے سے بڑھ کر137.40روپے اورقیمت فروخت137.50روپے سے بڑھ کر138.90روپے ہوگئی اس کے برعکس روپے کے مقابلے میں برطانوی پاونڈ کی قدر میں25پیسے کی کمی ہوئی

جس سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید154.25روپے سے گھٹ کر154روپے اورقیمت فروخت155.75روپے سے گھٹ کر155.50روپے ہوگئی جب کہ سعودی ریال کی قیمت خرید29.75روپے اور قیمت فروخت30روپے کی سطح پر مستحکم رہی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید30.45روپے اور قیمت فروخت30.70روپے پر برقرار رہی، چینی یوآن کی قیمت خرید17.50روپے اور قیمت فروخت18.30روپے پر مستحکم رہی۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…