منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سجل علی کے نام سری دیوی کا آخری پیغام

datetime 2  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) پاکستانی اداکارہ سجل علی نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کا ان کیلئے آخری پیغام مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔بالی ووڈ فلم’’موم‘‘میں سری دیوی کی بیٹی کا کردار اداکرنے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی حقیقت میں سری دیوی کو اپنی ماں کا درجہ دیتی تھیں وہ ابھی تک اس صدمے سے باہر نہیں نکل سکی ہیں کہ سری دیوی انہیں چھوڑ کر چلی گئیں سری دیوی کی موت پر سجل علی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا ’’مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں نے ایک بار پھر اپنی ماں کو کھودیا‘‘۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال میں دئیے گئے انٹرویو میں سجل علی نے ایک بار پھر سری دیوی کے ساتھ اپنی یادیں شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری دیوی مجھے اکثر فون کرتی تھیں اور ملنے کا پروگرام بناتی تھیں۔ گزشتہ برس دبئی میں منعقد ہونیوالے مسالا ایوارڈ میں میں مصروفیت کی بنا پر شرکت نہیں کرسکی تھی اور ہم مل نہیں سکے تھے جس کے بعد انہوں نے مجھے پیغام بھیجا تھا ’’میں تمہیں بہت یاد کرتی ہوں بیٹا‘‘۔ یہ سری دیوی کا میرے لیے آخری پیغام تھا۔سجل علی نے افسوسناک لہجے میں بتاتے ہوئے کہا کچھ دن قبل سری دیوی نے مجھے فون کیا تھا لیکن میں شوٹنگ میں مصروف ہونے کی وجہ سے ان کا فون نہیں سن سکی تاہم میں نے انہیں دوبارہ کال کرنے کا سوچا لیکن بدقسمتی سے ہماری بات نہیں ہوسکی۔واضح رہے کہ سجل علی نے فلم’’موم‘‘کے دوران اپنی والدہ کو کھودیا تھا اس وقت سری دیوی نے انہیں حوصلہ دیتے ہوئیگلے لگایا تھا اور کہا تھا وہ صرف فلم میں میری ماں نہیں ہیں بلکہ اصل زندگی میں بھی میری ماں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…