پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

نوکیا کے ایک اور پرانے فون کی نئی شکل میں واپسی

datetime 26  فروری‬‮  2018 |

بارسلونا (مانیٹرنگ ڈیسک) بارسلونا میں ہر سال موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران مختلف کمپنیاں اپنے نئے اسمارٹ فونز کے ساتھ آتی ہیں مگر ایچ ایم ڈی گلوبل نے گزشتہ سال 3310 کے جدید ورژن کو متعارف کراکے میلہ لوٹ لیا تھا۔ اور اس سال بھی نوکیا فونز کی فروخت کا لائسنس رکھنے والی کمپنی نے یہی طریقہ کار اپناتے ہوئے نوے کی دہائی کے ایک اور مقبول فون نوکیا 8110 کو نئی زندگی دی ہے۔

نوکیا 3310 کی واپسی جی ہاں 3310 کے بعد نوکیا کا دو دہائی قبل کا مقبول فون پھر 8110 ری لوڈڈ کے نام سے متعارف کرایا گیا ہے اور ہوسکتا ہے آپ نے اس فون کو 1999 کی سپرہٹ فلم دی میٹرکس میں بھی دیکھا ہو۔ اس کا بنانا ایڈیشن یا کیلے کی شکل کا ایڈیشن بھی بہت مقبول ہوا تھا اور اب نئے ورژن میں ماضی کے فون کی خصوصیات کے ساتھ جدید فیچرز جیسے فور جی کو بھی ڈیوائس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ 3310 کی طرح یہ نیا 8110 بھی بیس سال پرانے فون کی ہو بہو نقل نہیں بس کیلے جیسا ڈیزائن ضرور نظر آتا ہے مگر پرانے فون کا انٹینا اب ختم کردیا گیا ہے۔ اس کا ڈسپلے بھی کلر کردیا گیا ہے جبکہ جدید ایپس جیسے جی میل، آﺅٹ لک اور فیس بک کا اضافہ بھی کردیا گیا ہے تاہم اس میں اینڈرائیڈ کی بجائے اسمارٹ فیچر آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ اور ہاں اس میں اسنیک گیم کا نیا ورژن بھی موجود ہے کیونکہ پرانے فونز تو اس گیم کے بغیر نامکمل سمجھے جاتے تھے۔ اس میں ماضی کی طرح سلائیڈ کرکے فون کالز ریسیو کرنے کا فیچر بھی موجود ہے۔  پرانے اور نئے نوکیا 3310 میں کیا فرق ہے؟ اس فون میں کوالکوم 205، 1.1 گیگا ہرٹز پراسیسر، 512 ایم بی ریم اور 4 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے تاہم اس میں اضافہ ممکن نہیں۔ جیسا کہ بتایا جاچکا ہے کہ یہ فور جی فون ہے تو انٹرنیٹ سرفنگ ممکن ہے۔ سب سے خاص بات اس کی 1500 ایم اے ایچ بیٹری ہے جو کہ کمپنی کے مطابق 25 دن تک ایک چارج پر اسٹینڈ بائی پر چل سکتی ہے۔ 2.4 انچ کے کلر ڈسپلے میں کیو وی جی اے ریزولوشن دیا گیا ہے جبکہ دو میگاپکسل کیمرہ بیک پر موجود ہے۔ یہ فون آنے والے ہفتوں میں دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا ، جس کی قیمت 79 یورو (دس ہزار 7 سو پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…