منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

کایلی جینر کے 18 الفاظ سے فیس بک کو 13 کھرب کا فائدہ

datetime 25  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار و معروف ماڈل کایلی جینر کے محض 18 الفاظ کی ایک ٹوئیٹ سے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ کو ایک کھرب 30 ارب روپے (ایک ارب 30 کروڑ ڈالر) کا نقصان ہوا ہے۔ ساتھ ہی ان الفاظ کے باعث فیس بک کو کم سے کم 13 کھرب روپے (13 ارب ڈالر) کا فائدہ بھی ہوا ہے۔ کایلی جینر نے 22 فروری کو اپنی ایک مختصر ٹوئیٹ میں سوالیہ انداز میں کہا تھا کہ ان کی طرح کیا کوئی اور بھی اسنیپ چیٹ استعمال نہیں کرتا، ساتھ ہی انہوں نے افسوس کا اظہار بھی کیا۔

ان کی اسی ٹوئیٹ پر اسنیپ چیٹ کی قدر میں ایک دم کمی دیکھی گئی اور اسے اندازا ایک ارب 30 کروڑ امریکی ڈالرز یعنی پاکستانی ایک کھرب 30 ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔ ی ایم زیڈ کے مطابق کایلی جینر کی ٹوئیٹ کے محض 24 گھنٹوں کے اندر ہی بازار حصص میں اسنیپ چیٹ کی قدر میں نمایاں کمی ہوئی، اور کمپنی کو ایک کھرب 30 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ اگرچہ 20 سالہ کایلی جینر نے ایک اور ٹوئیٹ کرکے اسنیپ چیٹ کو اپنی پہلی پسند اور پہلا پیار بھی قرار دیا، تاہم تب تک معاملہ بگڑ چکا تھا۔ ی ایم زیڈ نے ہی اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ جس دوران کایلی جینر کی ٹوئیٹ سے اسنیپ چیٹ کو ایک کھرب روپے سے زائد کا نقصان ہوا، اسی دوران فیس بک کو کم سے کم 13 ارب امریکی ڈالرز یعنی پاکستانی 13 کھرب روپے سے زائد کا فائدہ بھی ہوا۔ کایلی جینر کی ٹوئیٹ کے بعد اچانک 24 گھنٹوں کے دوران بازار حصص میں فیس بک کی قدر میں تیزی آگئی اور اس کی مجموعی قدر 519 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 532 ارب ڈالر سے بھی زائد ہوگئی۔ یعنی 24 گھنٹوں کے دوران کایلی جینر کے محص 18 عام الفاظ سے فیس بک کو کم سے کم 13 ارب ڈالر یعنی پاکستانی 13 کھرب روپے کا فائدہ ہوا۔ کایلی جینر کی اسی ایک ٹوئیٹ کے بعد یہ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ کیا یہ ٹوئیٹ بھی کسی ڈیل کے تحت کی گئی تھی؟ واضح رہے کہ 20 سالہ کایلی جینر نے رواں ماہ 5 فروری کو پہلے بچے کو جنم دیا، ان کے ہاں پیدا ہونے والی بیٹی کی تصویر نے انسٹاگرام پر ایک نیا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ان کی نوزائدہ بیٹی کو ایک ہی دن میں انسٹاگرام پر ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد نے لائیک کیا تھا، اتنے لائیکس آج تک کسی انسٹاگرام تصویر کو نہیں ملے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…