بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

نائیجیریا تجارتی نمائش ،شرکت کے خواہشمندوں سے12مارچ تک درخواستیں طلب

datetime 24  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (سی پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے نائیجیریا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائشفوڈ ویسٹ افریقہ میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے12 مارچ2018 تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نائیجیریاکے شہر لاگوس میں منعقد ہونے والی تجارتی نمائش کا آغاز8مئی2018 کو ہوگا جو تین روز تک جاری رہنے کے بعد10مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔

جس میں ڈیری، جوسز، کنفیکشنری، چائے، بیکری، سمندری خوراک، لائیو سٹاک، حلال پراسیسڈ خوراک، چاول، پولٹری مصنوعات، فوڈ پیکجنگ، مصالحہ جات، جام، کچن کی مصنوعات سمیت دیگر مختلف مصنوعات تیار و برآمد کرین والے ادارے شرکت کے ذریعہ اپنی مصنوعات کی نمائش اورعالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد حاصل ہوگی۔واضح رہے کہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے حوالہ سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…