اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

کپل شرما کی پشاورزلمی کو سپورٹ ٗ انتہا پسندوں نے بغاوت کی سند جاری کر دی

datetime 24  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بھارت کے نامور مزاحیہ اداکار کپل شرما کی طرف سے پی ایس ایل 3 میں شرکت کرنے والی ٹیم پشاور زلمی کی سپورٹ کرنے پر انتہا پسندوں نے انہیں ملک سے بغاوت کرنے کی سند جاری کردی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مزاحیہ اداکار کپل شرما پاکستان کیلئے سافٹ کارنر رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پی ایس ایل 3 میں پشاور زلمی کے بانی جاوید آفریدی نے جب کپل کو اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے مدعو کیا تو کپل انکار نہ کرسکے اور پاکستان سے محبت کی وجہ سے وہ پی ایس ایل 3 میں شرکت کرنے اور پشاور زلمی کو پروموٹ کرنے کیلئے ان دنوں دبئی میں موجود ہیں۔

کپل شرما کی جانب سے پشاور زلمی کو سپورٹ کرنے پر جہاں پاکستانی شائقین نے انہیں خوب داد دی وہیں دوسری جانب بھارت میں اس اقدام پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا ۔ اس سلسلے میں ہندو انتہا پسند جماعتیں بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں اور شیو سینا کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر نونرمن سینا نے انہیں بھارتی وقار کو مجروح کرنے کا مرتکب قرار دیا۔انتہا پسندوں نے کہاکہ کپل شرما نے بھارتی وقار کا تمسخر اڑایا، وہ صرف پیسہ کمانا چاہتے ہیں اور ملک کی کوئی پروا نہیں۔ ہم پاکستان سپر لیگ میں کپل کے پرفارم کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔مہاراشٹر نونرمن سینا کے ترجمان امے کھوپکر نے بھی کپل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب وہ مزاحیہ اداکار کے فین نہیں رہے، انہیں شرم آنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شرکت پر پابندی ہے لیکن وہ پی ایس ایل میں پرفارم کرنے چلے گئے۔ میں ان کا فین تھا لیکن اس قصے کے بعد نہیں رہا اور عوام سے اپیل کروں گا کہ وہ بھی ایسا ہی کریں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…