اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

امریکی ماڈل نے شوہر اور بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

datetime 23  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی) امریکی ریاست مشی گن کی معروف ماڈل نے اپنے شوہر اور بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون کی دوست نے بتایا کہ ’میرے لیے یقین کرنا مشکل ہے، 45سالہ لآرین سٹیارٹ نے انتہائی بے دردی کے ساتھ اپنی فیملی پر فائرنگ کردی اور پھر اپنی جان لے لی جسے پولیس نے خودکشی قرار دیا ہے۔ لآرین اور اس کی فیملی کیگو ہاربر کے علاقے میں اپنے گھر میں اس وقت مردہ پائی گئی تھی جب ان کے ایک عزیز کے فون پر پولیس موقع پر پہنچی تھی۔

موقع پر پہنچنے پر حکام کو گھر سے 4 لاشیں ملی تھیں جن کی شناخت لآرین، ان کے 47سالہ شوہر ڈینیل اور ان کے دو بچوں 27 سالہ اسٹیون اور 24 سالہ بیتھانے کے نام سے ہوئی۔ فری پریس کے مطابق مرنے والے دونوں بچے کالج میں زیر تعلیم تھے جبکہ لآرین کے لنکڈ ان پیج کے مطابق وہ ایک ماڈل تھیں اور جز وقتی طور پر وہ پرسنل ٹرینر کی خدمات بھی فراہم کرتی تھیں۔مرنے والے تمام افراد کے سر میں گولیاں ماری گئی تھیں جبکہ ایک بندوق بھی موقع سے برآمد ہوئی تھی۔ ایک ہفتہ قبل خاتون سے آخری مرتبہ ملنے والے ٹیلر نے فری پریس سے گفتگو میں بتایا کہ ’’جوڑا آپس میں محبت کرتا تھا لیکن وہ آج کل مشکل وقت سے گزر رہے تھے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…