بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا مشرفی مرتضیٰ کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کیلئے باضابطہ درخواست دینے کا فیصلہ

datetime 22  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ( آن لائن ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) آل راؤنڈر مشرفی مرتضیٰ کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کیلئے باضابطہ طور پر درخواست دے گا، مشرفی نے گزشتہ برس اپریل میں سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے کہا ہے کہ سلیکٹرز آئندہ ماہ سری لنکا میں شیڈول سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے سلسلے میں ناموں کو حتمی شکل دینے پر کام کر رہے ہیں۔

اور اسی دوران ہم مشرفی سے درخواست کریں گے کہ وہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیکر ٹی ٹونٹی میں کم بیک کریں، ہم مشرفی پر دباؤ نہیں ڈالیں گے وہ جو فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہو گا، اگر مشرفی نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیا تو وہ سہ ملکی سیریز میں بطور باؤلر ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ مشرفی ٹیم کے وسیع مفاد کو مدنطر رکھتے ہوئے ہماری درخواست پر غور کرتے ہوئے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…