جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارت چین سے ڈر گیا،بحر ہند میں کیا خوفناک چیز بنانے کا اعلان کردیا، برطانوی میڈیا کا بڑا دعویٰ

datetime 22  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن) برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشین سوپر پاور چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے سبب بھارت بحرہند کے جزیرے پر ایک خوفناک فوجی اڈا بنانے جارہا ہے۔شمالی مدغاسکرکے جزیرہ سیشلز میں بھارت اپنے دشمن چین کی بحر ہند میں بڑھتی ہوئی طاقت کو کم کرنے کے لیے نئی بحری تنصیبا ت کی سہولت لگا رہا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افریقی ساحل سے دور سیشلز کے بحری اڈے میں فوجی اور بحری

تنصیبات سمیت ایئر بیس بنانے کا بھی پلان تیار کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ جزیرہ سیشلز سے معاہدے میں ہر فضائی اڈے کے ساتھ ری فلنگ کی سہولت بھی رکھی جائے گی۔برطانوی ٹی وی کے مطابق بیجنگ اور نئی دہلی کے درمیان مالدیپ کے معاملے پر صورتحال مزید کشیدہ ہوئے جارہی ہے دونوں حریف مالدیپ پر اپنا اثرورسوخ قائم کرنا چاہتے ہیں۔مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین نے چین کے ون بیلٹ ون روڈ پروگرام پر دستخط کیے ہیں جس کے بعد بھارت اور چین کے درمیان شدت میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔اس تجارتی پروگرام ون بیلٹ ون روڈ میں چین نے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے ،بھارت اب اس اڈے سے نیو سلک روٹ اور ون بیلٹ ون روڈپر بھی نظر رکھ سکے گا۔خارجہ امور کے سیکریٹری براہ منیم جے شنکر نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ صرف جزیرہ سیشلز کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنا ہی نہیں بلکہ اس شراکت داری کو دوسری سطح تک بھی لے کر جانا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…