ہفتہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2026 

ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جولائی تا جنوری 1208فیصداضافہ

datetime 22  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(سی پی پی) رواں مالی سال2017-18 کے ابتدائی سات ماہ میں جولائی تا جنوری کے دوران ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات کی قومی برآمدات میں 1208فیصد کا اضافہ ہوا ہے اورجولائی تا جنوری 2017-18 کے دوران ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات4.4ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعداوشمارکے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران تیار ملبوسات کی قومی

برآمدات میں14 فیصد، نیٹ ویئرز میں13.3 فیصد، بیڈویئرز کی برآمدات میں5.6 فیصد اور تولیہ کی قومی برآمدات میں1.01فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات کی قومی برآمدات میں مجموعی طور پر13 فیصد کے قریب اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ سے ٹیکسٹائل کے شعبہ کی مجموعی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی اور قیمتی زرمبادلہ کے حصول سے قومی معیشت کی ترقی کے مطلوبہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…