لاہور(این این آئی) اداکارہ وماڈل ثنا نے کہا ہے کہ فلمی صنعت کی بحالی اورترقی کیلیے حکومت کوبہترین اقدامات کرنے چاہئیں اور فلمی صنعت کیلیے خصوصی پیکج ہونے چاہئیں۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ ثنا ء نے کہا کہ جب میں نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تواس وقت پاکستانی فلموں کا کاروبارعروج پرتھا لیکن جدید ٹیکنالوجی اور
حکومت کی طرف سے کسی بھی طرح کی سپورٹ نہیں تھی لیکن آج ہماری فلم انڈسٹری ایک مرتبہ اپنے پیروں پرکھڑی ہونے جارہی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ پروڈیوسر اورفنانسرز اب فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں ، جس سے ویرانیوں میں کمی آئی ہے مگریہ بحالی اوربہتری اس وقت مکمل طورپراثرانداز نہیں ہوگی جب تک حکومتی سطح پرفلمی صنعت کیلیے خصوصی پیکج نہ ملے۔