پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواحکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صوبہ بھر اجینو موٹو نمک(چینی نمک/چائنہ سالٹ) کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کردی۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے تمام اضلاع کے انتظامی سیکرٹریوں کو مراسلہ بھیجا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر فوری عمل پیرا ہونے کیلئے اجینو موٹو نمک کی تیاری،درآمد،ترسیل اور خرید و فروخت پر فوری طور پابندی عائد کریں جبکہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے انتظامی سربراہان کو تین دن
خصوصی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ مراسلے کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا، سیکرٹری صحت،سیکرٹری محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا، سیکرٹری خوراک، تمام ڈویڑنل کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں اور دکانوں میں اجیمونٹو نمک کی دستیابی اور خرید و فروخت چیک کریں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر انکے دفتر کو کارکردگی رپورٹ ارسال کی جائے۔