اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

سعودی شہریت یافتہ روبوٹ صوفیہ نے شاہ رخ کو پسندیدہ اداکار قرار دیدیا

datetime 21  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) سعودی شہریت یافتہ روبوٹ صوفیہ نے بھی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو پسندیدہ اداکار قرار دے دیا۔بالی ووڈ میں ویسے تو سب ہی خانز کا راج ہے لیکن بات اگر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ہو تو اْن کا اداکاری میں کوئی ثانی نہیں۔ شاہ رخ نے اپنی منفرد اداکاری اور دل موہ لینے والے انداز سے دنیا بھر میں موجود مداحوں پر ایسا سحر طاری کیا ہوا ہے کہ ہر کسی کی پسندیدہ شخصیت شاہ رخ ہیں۔

لیکن مداح تو مداح اب تو روبوٹ نے بھی کنگ خان کو پسندیدہ شخصیت قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایک تقریب میں سعودی عرب کی شہریت رکھنے والی صوفیہ نامی روبوٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور دلچسپ انداز سے مختلف سوالات کے جوابات دے کر وہاں موجود تمام ہی حاظرین کو داد دینے پر مجبور کردیا۔جب صوفیہ سے پسندیدہ اداکار کا پوچھا گیا تو انہوں نے حاضرین کی پلک جھپکے بغیر جھٹ سے جواب دیا کہ اْن کے پسندیدہ اداکار شاہ رخ خان ہیں۔ صوفیہ کے برق رفتار جواب نے وہاں موجود شرکاء کو تو اپنی ذہانت سے متاثر کیا لیکن شاہ رخ خان کے دل کو صوفیہ ایسا بھائی کہ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ان کی تعریف کردی۔شاہ رخ خان نے کہا کہ عوام نے بھارت آنے والی خاتون سے محبت کا اظہار کیا ہے جب کہ تم نے اپنے ہر بائٹ اور پرزے سے مجھے خود مصنوعی ثابت کردیا۔واضح رہے کہ سعودی نڑاد روبوٹ صوفیہ کو ہانگ کانگ کی کمپنی نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے تخلیق کرکے اتنا ذہین بنادیا ہے کہ وہ چہرے کے 62 سے زائد تاثرات کا اظہار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…