لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کی معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ پڑھانے والے حیدر فاروق مودودی اور عاصمہ جہانگیر کی بہنوں کے خلاف 295اے کے تحت توہین مـذہب کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمہ گلبرگ پولیس سٹیشن میں ایک وکیل نے درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ
عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ میں مردوں کے ساتھ خواتین کی شمولیت نے کئی سوالات اٹھائے ہیں جبکہ مرد اور خواتین کی مذہبی رسومات میں مخلوط شرکت ممنوع ہے ۔ عاصمہ جہانگیرکی مخلوط نماز جنازہ ادا کر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی جبکہ اس سے اسلامی اقدار کی بھی توہین کا پہلو سامنے آتا ہے۔