جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

اپنی ہی روحانی پیشوا سے تیسری شادی ،عمران خان پر تیسری شادی کو منظر عام پر لانے کیلئے کس کی جانب سے دبا ؤ تھا‘بھارتی اخبارانڈین ایکسپریس کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارتی و عالمی میڈیا کی خبروں میں بھی رہی اور اس حوالے سے متعدد خبریں شائع ہوئیں۔متعدد بھارتی نشریاتی اداروں نے عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی پر ایک سے زائد خبریں بھی شائع کیں۔انڈین ایکسپریس نے اپنی ایک خبر میں لکھا کہ عمران خان نے اپنی ہی روحانی پیشوا سے تیسری شادی کرلی۔

اسی خبر میں لکھا گیا کہ عام انتخابات قریب آنے کی وجہ سے عمران خان پر تیسری شادی کو منظر عام پر لانے کے لیے پارٹی رہنماؤں کی جانب سے دبا ؤ تھا، جس وجہ سے تیسری شادی کی تفصیلات سامنے لائی گئیں۔اپنی دوسری خبر میں انڈین ایکسپریس نے عمران خان کی تیسری شادی پر لوگوں کی جانب سے ٹوئٹر پر کیے جانے والے تبصرے شائع کیے۔ہندوستان ٹائمز نے بھی عمران خان اور بشری مانیکا کی شادی پر کم سے کم 2 خبریں شائع کیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی روحانی پیشوا بشریٰ مانیکا سے باقاعدہ شادی کر لی ،نکاح کی تصاویر بھی سامنے آگئیں ، نکاح کی تقریب لاہور میں بشریٰ مانیکا کے گھر پر انجام پائی ،عمران خان اور بشریٰ مانیکا کا نکاح پی ٹی آئی کے کور کمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا جب کہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما زلفی بخاری اور عون چوہدری نکاح کے گواہان بنے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تیسری شادی کر لی ۔ ان کی شادی لاہور میں معروف سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والی روحانی خاتون بشریٰ مانیکا سے انجام پائی ۔ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عمران خان کی تیسری شادی کی باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے نکاح کی تصاویر بھی جاری کر دی گئیں ۔ پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق شادی کی تقریب لاہور میں بشریٰ مانیکا کے گھر پر منعقد ہوئی جس میں دونوں طرف کے قریبی عزیزو اقارب اور عمران خان کے دوستوں نے شرکت کی ۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کور کمیٹی کے رکن اور عمران خان کے قریبی دوست مفتی سعید نے عمران خان کو بشریٰ مانیکا کا نکاح پڑھایا ۔۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں فواد چوہدری، نعیم الحق اور دیگر نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی شادی اتوار کے روز لاہور میں انجام پائی ۔انکا کہنا تھاکہ ولیمے کی بڑی تقریب نہیں ہوگی،تقریب میں صرف بشری بی بی کے خاندان نے شرکت کی،عمران خان کی فیملی کی جانب سیکوئی شریک نہیں ہوا،تقریب میں صرف عون چودھری اورزلفی بخاری شریک ہوئے۔

انھوں نے کہاکہ عمران خان کے بچوں کی شرکت کے بارے میں علم نہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے بشریٰ مانیکا کو شادی کا پیغام بھیجوایا گیا تھا ۔ قبل ازیں یکم جنوری کو نجی ٹی وی سے وابستہ صحافی نے عمران خان کی تیسری شادی کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد تحریک انصاف کی طرف سے اس کی تردید کی گئی تھی ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی یہ تیسری شادی ہے اس سے قبل عمران خان جمائما خان اور معروف ٹی وی اینکر ریحام خان سے بھی شادی کر چکے ہیں تاہم دونوں کا انجام طلاق پر ہو اتھا ۔ دوسری طرف بشریٰ مانیکا کی یہ دوسری شادی ہے ان کے سابق شوہر غلام فرید مانیکا سرکاری ادارے میں ملازم ہیں ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…