لندن(آئی این پی)برطانیہ میں اسلام کی درست تشخص اجاگر کرنے کیلئے 200سے زائد مساجد سب کیلئے کھول دی گئیں جبکہ برطانوی وزیراعظم نے کہاہے کہ اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے، مختلف مذاہب، رنگ و نسل کے افراد کو مل کر برطانوی معاشرے میں مثبت کردار یقینی بنانا چاہیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسلام کا درست تشخص اجاگر کرنے کیلئے برطانیہ بھر کی 200 سے زائد مساجد سب کیلیے کھول دی گئیں۔
برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے، مختلف مذاہب، رنگ و نسل کے افراد کو مل کر برطانوی معاشرے میں مثبت کردار یقینی بنانا چاہیے۔برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے بھی مسجد کا دورہ کیا، مسجد اوپن ڈے کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام کو مزید سمجھنے کا موقع ملا۔جامع مسجد میڈن ہیڈ کے دورے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مسجد میں تمام مذاہب کے لوگوں کی شرکت مثبت اقدام ہے۔برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے اسلامی لٹریچر کا بھی مطالعہ بھی کیا۔