ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کو پھرطلب کر لیا

datetime 27  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوزڈیسک) راولپنڈی کی احتساب عدالت نے سمن کی تعمیل نہ ہونے کی بناءپر آصف زرداری کیخلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت پانچ مئی تک ملتوی کر دی  آئندہ سماعت پر طلبی کا حکم برقرار رکھا گیا ۔ سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت نمبر ایک کے جج خالد محمود رانجھا نے کی ۔ آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کو طلبی کے سمن کی تعمیل نہیں ہوئی ۔ عدالت نے کیس کی سماعت پانچ مئی تک ملتوی کرتے ہوئے آصف زرداری کی طلبی کا حکم برقرار رکھا ۔ قبل ازیں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ میرے موکل کیخلاف پندرہ سال قبل ریفرنس بنایا گیا ، آصف علی زرداری پر کرپشن کے ذریعے اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا ، احتساب بیورو آصف علی زرداری کو بلا وجہ تنگ کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری 5 میں سے 3 ریفرنسز میں با عزت بری ہو چکے ہیں ، باقی دو سے بھی جلد بری ہو جائیں گے ۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سابق صدر کو عدالت طلبی کے سمن کی تعمیل نہیں ہوئی ، اخبار میں شائع خبر کے بعد سابق صدر کی ہدایت پر عدالت پیش ہوا ، آصف علی زرداری کو جب بھی طلب کیا گیا وہ عدالت پیش ہونگے ۔ وہ مقدمات سے گھبرانے والے نہیں ، ماضی میں بھی آصف زرداری مقدمات کا سامنا کر چکے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…