منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

کیا آپ آج تک اسمارٹ فون بیٹری غلط چارج کرتے رہے ہیں؟

datetime 19  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل بیشتر افراد اسمارٹ فونز استعمال کرتے ہیں، جن میں سے کچھ کی بیٹریاں جب مرضی نکالی جاسکتی ہیں جبکہ کچھ کی فکس ہوتی ہیں۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ آج تک اپنے اسمارٹ فون کو غلط چارج کرتے رہے ہیں؟ جی ہاں اگر آپ اپنے اسمارٹ فون کو دن میں کسی وقت کی بجائے رات بھر کے لیے چارج پر لگا چھوڑ دیتے ہیں تو اس سے کچھ وقت کے لیے تو کوئی نقصان نہیں ہوتا ۔

مگر اسے عادت بنالینا کچھ ماہ کے اندر بیٹری کی زندگی ختم کرسکتا ہے۔ یہ بات کیڈیکس نامی بیٹری کمپنی کی جانب صارفین کے لیے جاری بیان میں سامنے آئی۔ بیٹری کی زندگی کے حوالے سے کمپنی نے چند اہم مشورے صارفین کو دیئے۔ کمپنی کے مطابق لیتھیم اون بیٹریوں کو مکمل چارج کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ اس کا کیس لیڈ ایسڈ کے ساتھ ہوتا ہے۔ کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ درحقیقت بہتر تو یہ ہے کہ بیٹری کو مکمل چارج نہ کریں کیونکہ ہائی وولٹیج بیٹری پر دباﺅ بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔ جی ہاں واقعی جب اسمارٹ فون بیٹری کو چارج کیا جاتا ہے اور اس کی گنجائش مکمل یا سوفیصد ہوجاتی ہے تو وہ فون بیٹری کی جانب ٹریکل چارج شروع کردیتا ہے تاکہ اسے کم ہونے سے روک سکے۔ کیڈیکس کے مطابق ایسا ہونے پر بیٹری غیرضروری دباﺅ کا شکار ہونے لگتی ہے اور اس سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ ڈیوائس کو اس وقت ان پلگ کردیا جائے جب وہ سو فیصد تک پہنچ جائے یا اسی سے نوے فیصد پر ہی نکال دیا جانا چاہیے۔ اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ اگر آپ فون کو چارج پر لگا کر سوجائیں تو ایسا ممکن نہیں ہوتا۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ زیادہ بہتر تو یہ ہے کہ رات بھر چارج پر لگا چھوڑنے کی بجائے فون کو دن بھر میں کسی بھی فارغ وقت میں چارج کرنے کی عادت اپنائیں۔ ایسا کرنے سے بیٹری کی زندگی طویل عرصے تک برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اسی طرح لیپ ٹاپ سے چارج کرنے کی بجائے مین پلگ کو استعمال کریں۔ چارج کرتے ہوئے فون کو ایرو پلین موڈ پر سوئچ کرنا تیز چارجنگ میں مدد دیتا ہے۔ تیز چارجر کو ہر وقت استعمال کرنا بھی بیٹری کی زندگی کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…