پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

شیخوپورہ کے جلسے میں نواز شریف ساتھ موجود شخص سے پانچ ہزار روپے کا نوٹ لیکر لہراتے رہے، وہ بار بار ایسا کیوں کر رہے تھے؟ حیرت انگیز صورتحال

datetime 18  فروری‬‮  2018 |

شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اپنی نااہلی کے بعد عوام سے رجوع کیے ہوئے ہیں اور مختلف جگہوں پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرنے میں مصروف ہیں، شیخوپورہ میں اتوار کو ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے جلسے میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سٹیج پر موجود شخص سے دس سے پانچ ہزار روپے تک کے نوٹ لے کر باری باری لہرائے

اور کہا کہ یہ پچاس روپے کا نوٹ ہے، یہ سو روپے کا نوٹ ہے، یہ ہزار کا نوٹ ہے اور یہ پانچ ہزار کا نوٹ ہے اس سے بڑا اور کوئی نوٹ نہیں ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہی ثابت کر دو پانچ ہزار روپے ناجائز کمایا ہو، رشوت سے کمایا ہو، اگر ایسا ہو تو میں ساری عمر کے لیے سیاست سے استعفیٰ دے کر ریٹائر ہو جاؤں گا، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ شیخوپورہ کے عوام سے میں خوش ہوں، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج دہشت گردی جا رہی ہے اور بجلی آ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ رشوت نہیں لی تو مجھے نااہل کیوں کیا گیا، سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجھے پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالنے اور دن رات کام کرنے پر نکالا گیا، ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری لے کر آئے اور ملک سے بدامنی کو ختم کیا۔ واضح رہے کہ جب میاں نواز شریف نے نوٹ مانگے تو پانچ روپے کا نوٹ بھی مانگ لیا لیکن وہ یہ بھول گئے کہ پاکستان میں اب پانچ روپے کا نوٹ نہیں چلتا۔ میاں محمد نواز شریف نے سٹیج پر موجود شخص سے دس سے پانچ ہزار روپے تک کے نوٹ لے کر باری باری لہرائے اور کہا کہ یہ پچاس روپے کا نوٹ ہے، یہ سو روپے کا نوٹ ہے، یہ ہزار کا نوٹ ہے اور یہ پانچ ہزار کا نوٹ ہے اس سے بڑا اور کوئی نوٹ نہیں ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہی ثابت کر دو پانچ ہزار روپے ناجائز کمایا ہو، رشوت سے کمایا ہو، اگر ایسا ہو تو میں ساری عمر کے لیے سیاست سے استعفیٰ دے کر ریٹائر ہو جاؤں گا

موضوعات:



کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…