گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں چار روز قبل اغواء ہونیوالے بچے کی لاش مل گئی ٗ بچے کو مبینہ طورپرزیادتی کے بعد قتل کیا گیا ٗ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا میڈیا رپور ٹ کے مطابق نوشہرہ ورکاں چاند کالونی سے چار روز قبل اغواء ہونیوالے 9 سالہ بچے کی لاش سیم نالہ سے برآمد ہوئی پولیس نے اشتیاق نامی ملزم کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق ملزم مقتول کا محلے دار اور
ٹیکسی ڈارئیور ہے جس نے چار روز قبل بچے کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اغواء کیا اور کھیتوں میں لے جا کر مبینہ طورپرزیادتی کا نشانہ بنایا ۔ایس ایچ او نوشہرہ ورکاں ناصر وڑائچ کے مطابق ملزم نے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کااعتراف کر لیا اور میڈیکل رپورٹ میں بھی بچے سے زیادتی ثابت ہوئی ہے ۔بچے کی لاش ملنے پر اہل علاقہ مشتعل ہو گئے اور نوشہرہ ورکاں چوک میں ٹائر جلا کر احتجاج کیا ۔