منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

راتوں رات سوشل میڈیا پر چھا جانیوالی پریا پرکاش سے متعلق حیران کن پیشگوئی

datetime 18  فروری‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے سینئر اداکار رشی کپور اکثر ٹوئٹر پر ایسے پیغام شیئر کرتے ہیں جواْن کے لئے مشکلات پیدا کردیتے ہیں لیکن اس بار اْن کے پیغام نے کوئی تنازع کھڑا کرنے کے بجائے انٹرنیٹ پر راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی

پریا پرکاش کے مداحوں کو خوش کردیا ہے اور پیش گوئی کی ہے کہ وہ بڑی اسٹار بنیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق رشی کپور نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس لڑکی (پریاپرکاش)کے لئے بڑے اسٹارڈم کی پیش گوئی کرتے ہیں،اْنہیں اس بات کا بھی افسوس ہے کہ پریا اْن کے دورمیں کیوں نہیں آئیں۔پریا پرکاش نے رشی کپور کے ٹوئٹ کا جواب کچھ یوں دیا کہ ’’پرنس آف رومانس‘‘ کی جانب سے سراہا جانامیرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ پریا پرکاش کا کہنا ہے کہ وہ رنویر سنگھ، شاہ رخ خان اور سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ فلموں میں کام کرنا پسند کریں گی۔بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر تھریسور میں ویمالا کالج کی بی کام کی 18سالہ طالبہ پریا پرکاش نے اپنی آنے والی ملیالم فلم ’اروادار لو‘ کے گانے کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کی جو وائرل ہوگئی، جس کے بعد اْن کے فالورز میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔پریا کی یہ پہلی فلم ہے تاہم فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی انہیں ایک اور فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔پریا نے 2017 میں لائم لائٹ کی دنیا میں قدم رکھا اور چند ایک فیشن شوز میں ریمپ پر واک کی اور جلد ہی فلم میں کام حاصل کرلیا۔ویڈیووائرل ہونے کے بعد پریا پرکاش کو لوگوں نے انٹرنیٹ پراتنا سرچ کیا کہ گوگل پر اداکارہ سنی لیون کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ بن گئیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…