منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

ریپ قوانین کے غلط استعمال کے معاملے پر فلم’’سیکشن 375‘‘ بنانے کا فیصلہ

datetime 18  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)اس وقت جہاں ہولی وڈ و بولی وڈ میں اداکاراؤں کو جنسی ہراساں کیے جانے سے متعلق آوازیں اٹھائی جانے لگی ہیں، وہیں اب دنیا بھر میں عام خواتین بھی اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں پر بولتی نظر آتی ہیں۔تاہم یہ بھی سچ ہے کہ دنیا بھر میں ’ریپ‘ قوانین کا غلط استعمال بھی ہوتا ہے اوراب اسی معاملے پر فلم بھی بنائی جائے گی۔بولی وڈ میں گزشتہ چند سال سے یہ روایات بھی چل نکلی ہے۔

کہ عام سماجی معاملات پر بھی فلمیں بنائی جانے لگی ہیں، اور اکشے کھنہ اور ریچا چڈا کی آنے والی فلم ’سیکشن 375‘ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔فلم پروڈیوسر ابھیشک پھاٹک نے ’سیکشن 375‘ کے حوالے سے ٹوئیٹ کی کہ ان کی آنے والی فلم میں اکشے کھنہ اور ریچا چڈا ایکشن میں نظر آئیں گے۔اکشے کھنہ اور ریچا چڈا کی فلم ’سیکشن 375‘ کی ہدایات منیش گپتا دیں گے، جب کہ اسے پینوراما اسٹوڈیوز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔کمار مانگٹ پھاٹک اور ابھیشک پھاٹک کی اس فلم کی کہانی اگرچہ فکشن پر مبنی ہوگی، تاہم اسے متعدد حقیقی واقعات کو مدنظر رکھ کر بنایا جا رہا ہے۔فلم میں اکشے کمار ڈفینس وکیل جب کہ ریچا چڈا پبلک پراسیکیوٹر کے روپ میں ’ریپ‘ قوانین پر عدالتوں میں بحث کرتے نظر آئیں گے۔اطلاعات ہیں کہ فلم کو شاندار بنانے کے لیے ہدایت کار منیش گپتا نے بھارت کی مختلف عدالتوں میں چلنے والے ’ریپ‘ کیسز کی سماعتوں میں شرکت کی، تاکہ وہ عدالتی کارروائی، وکلاء کے دلائل، متاثرہ افراد سمیت ملزم کے دلائل اور تاثرات کو سمجھ سکیں۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’سیکشن 375‘ کو کب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ فلم کو رواں برس کے آخر تک ریلیز کیا جائے گا۔واضح رہے کہ انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کا ’سیکشن 375‘ مرد و خواتین کی جانب سے ’زنا‘ بالرضا اور باالجبر سے متعلق ہے، اس میں خواتین کو ’ریپ‘ کا نشانہ بنانے اور انہیں جنسی تعلقات کے لیے ہراساں یا بلیک میل کرنے سے متعلق بھی بتایا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…