اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ نے گزشتہ سال نومبر کے آغاز میں صارفین کا بڑا مطالبہ اس وقت پورا کردیا تھا جب کمپنی نے غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا فیچر متعارف کرایا۔ اینڈرائیڈ، آئی فون اور ونڈوز فونز استعمال کرنے والے صارفین اس فیچر کے ذریعے کسی بھی پیغام کو سات منٹ کے اندر ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔ تاہم اب واٹس ایپ میں ایک خامی سامنے آئی ہے۔
جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ فیچر اتنا بھی کارآمد نہیں خصوصاً اس وقت اگر گروپ چیٹ میں کوئی شخص آپ کے ڈیلیٹ کیے جانے والے پیغام پر ریپلائی کا آپشن اختیار کرچکا ہو۔ کیا واٹس ایپ کا یہ خفیہ اور کارآمد فیچر جانتے ہیں؟ جی ہاں اگر گروپ چیٹ کے دوران کسی ڈیلیٹ کیے جانے والے میسج پر ریپلائی کردیا جائے تو وہ ڈیلیٹ ہوکر بھی دوسروں کو نظر آجاتا ہے۔ انفرادی چیٹ پر بھی یہی نتیجہ دیکھنے میں آتا ہے، جس سے لگتا ہے کہ یہ کوئی بگ نہیں بلکہ فیچر ہی ہے، تاہم اس حوالے سے واٹس ایپ نے ابھی کچھ نہیں کہا۔ ایسا اس وقت ہونے کا امکان بہت زیادہ ہے جب آپ ایسے افراد سے چیٹ کرتے ہوں جو ریپلائی کرنے کے عادی ہوں ۔ ایک ویب سائٹ دی نیکسٹ ویب نے اس بات کی نشاندہی کیکہ اصل پیغام تو کامیابی سے ڈیلیٹ کردیا گیا مگر وہ ڈیلیٹ شدہ ٹیکسٹ دوسرے فرد کے ریپلائی میں موجود ہے۔ واٹس ایپ میں پیغامات شیڈول کرنا سیکھیں واٹس ایپ نے اس سے پہلے یہ کبھی وضاحت نہیں کی تھی کہ ڈیلیٹ فار ایورن ون فیچر ریپلائی کی صورت میں کیسے کام کرے گا۔ ویسے اس سے پہلے یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ اینڈرائیڈ نوٹیفکیشن ہسٹری میں بھی ڈیلیٹ پیغامات کو ریکور کرنا ممکن ہے جبکہ کچھ تھرڈ پارٹی ایپس بھی اس مقصد کے لیے تیار کی گئی ہیں۔