بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان برقرار

datetime 16  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان جاری ہے جہاں کے ایس ای-100 انڈیکس 411 پوائنٹس کی کمی کے بعد 42 ہزار 942 پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس میں کاروباری روز کے آغاز میں ملاجلا ردعمل دیکھا گیا لیکن دیگر سیشنز میں منفی رجحان غالب آگیا۔ مارکیٹ میں کاروباری کی بلند ترین سطح 43 ہزار 451 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی جبکہ کم ترین سطح 42 ہزار 860 پوائنٹس رہی۔

پی ایس ایکس میں 7 ارب 60 کروڑ مالیت کے 21 کروڑ 95 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی لیکن گزشتہ روز 7 ارب 80 کروڑ مالیت کے 20 کروڑ 70 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا تھا۔ مجموعی طور پر 374 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے صرف 89 کے لین دین میں اضافہ ہوا جبکہ 268 کے کاروبار میں کمی تاہم 17 کمپنیوں کے کاروبار میں استحکام رہا۔ ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ‘سرمایہ کاروں نے پیرس میں اگلے ہفتے ہونے والے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ملاقات میں امریکا اور چند یورپی ممالک کی جانب سے پاکستان کو واچ لسٹ میں رکھنے کی تحریک کے پیش نظر احتیاط کا مظاہرہ کیا’۔ پی ایس ایکس میں مجموعی کاروبار میں مواصلات کا شعبہ 3 کروڑ 72 لاکھ حصص کے ساتھ سرفہرست اور کیمیکل اور ٹیکسٹائل کا شعبہ بالترتیب 2 کروڑ 41 لاکھ اور 2 کروڑ 36 لاکھ حصص کے ساتھ نمایاں رہا۔ کمپنیوں کے انفرادی کاروباری میں ایزگارڈ نائن ایک کروڑ 98 لاکھ حصص کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، پی ٹی سی ایل ایک کروڑ 54 لاکھ حصص کے ساتھ دوسرے، فوجی فوڈز لمیٹڈ ایک کروڑ 40 لاکھ حصص کے ساتھ تیسرے جبکہ لوٹے کیمیکل ایک کروڑ 7 لاکھ اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 93 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر تھیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…