اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کو بتائیں گے کہ انتہا پسند تنظیموں کے خلاف قانون سازی کر لی ہے ، دوست ممالک سے رابطے میں ہیں، وزیر خارجہ خواجہ آصف کی انٹرویو کے دوران پاکستان کی واچ لسٹ میں نامزدگی بارے اہم گفتگو

datetime 16  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی معاونت کرنے والی واچ لسٹ میں پاکستان کی نامزدگی رکوانے کیلئے حکومت دوست ممالک کیساتھ رابطے میں ہے ، امریکہ ، فرانس، برطانیہ ، جرمنی اور دیگر اہم ممالک میں اپنے وزراء کو

بجھوایا ہے تا کہ ان ممالک کو یہ باور کرایا جائے کہ پاکستان نے دہشت گرد گروپوں ، انتہا پسندوں تنظیموں کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھاتے ہوئے ان کا قلعہ قمع کیا ہے ۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا کو بتائیں گے کہ انتہا پسند تنظیموں کے خلاف قانون سازی کر لی ہے ، یہ قانون ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائے مجوزہ تنظیموں کے اثاثے حکومت نے اپنی تحویل میں لینے میں ان کے سکول ، ایمبولینسز اور دیگر فلاحی کاموں کی نگرانی حکومت خود کرے گی ، مجوزہ تنظیم کی ایمبولینسز ہلال احمر نے اپنی نگرانی میں لی ہیں ، دہشت گردی کو معاونت کرنے والی واچ لسٹ سے پاکستان کی نامزدگی رکوانے کیلئے کئی دوست ممالک نے پاکستان کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ کچھ ممالک پاکستان کی آزادانہ پالیسی کو اپنے تابع کرنے کے لئے سیاسی دباؤ بڑھا رہے ہیں ، اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر اقدمات اٹھا رہے ہیں ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں پہلے بھی ایسی پابندیوں کا سامنا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ امریکہ سمیت دنیا کے 35ممالک یورپی کمیشن ،جی سی سی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے رکن ہیں ۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…