بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

فیس بک میں ایک نئے بٹن کی آزمائش

datetime 10  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک صارفین کی جانب سے طویل عرصے سے ڈس لائیک بٹن کا مطالبہ کیا جارہا ہے مگر کمپنی اس کے لیے تیار نہیں کیونکہ اس کے خیال میں یہ ساکھ کے لیے اچھا نہیں اور اس کی جگہ 2016 میں ری ایکشنز کو متعارف کرادیا۔ مگر اب فیس بک کی جانب سے ڈس لائیک تو نہیں مگر اس سے کچھ ملتے جلتے ڈاﺅن ووٹ بٹن کا ضرور تجربہ کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں : فیس بک :’ڈس لائیک’ بٹن کا اعلان یہ تجربہ کمنٹس کے لیے کیا جارہا ہے اور یہ ری ایکشنز سے بالکل ہٹ کر ہے۔ ویسے تو یہ سوچنا آسان ہے کہ یہ درحقیقت ڈس لائیک ہی ہے مگر فیس بک کے مطابق یہ سوچ بالکل غلط ہے۔ فیس بک کے ترجمان کے مطابق ہم ڈس لائیک بٹن کی آزمائش نہیں کررہے بلکہ ایسا فیچر آزمایا جارہا ہے جس کے ذریعے لوگ پبلک پیج پوسٹس پر کمنٹس کے ذریعے اپنا ردعمل ظاہر کرسکیں گے۔ یہ تجربہ اس وقت امریکا میں محدود تعداد میں صارفین پر کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں : فیس بک کی یہ دلچسپ ٹِرکس جانتے ہیں؟ اس فیچر کے ذریعے اگر کوئی صارف کسی پوسٹ کو ناپسند بھی کرتا ہے تو بھی وہ دیگر پر ظاہر نہیں ہوگا کیونکہ یہ یوزر فیسنگ فیچر نہیں ہوگا۔ بنیادی طور پر یہ نامناسب مواد کو رپورٹ کرنے کا آسان ذریعہ ہوگا کیونکہ اس وقت کسی پوسٹ کو رپورٹ کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…