اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسجنگ میسنجر ہے اور بہت جلد اس اپلیکشن میں صارفین ایک دوسرے کو رقوم بھی گھر بیٹھے ٹرانسفر کرسکیں گے۔ جی ہاں واٹس ایپ نے اپنی آن لائن ادائیگیوں کے فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے، جس پر کمپنی کی جانب سے 2017 کے شروع سے کام کیا جارہا تھا۔
مزید پڑھیں : واٹس ایپ سے بہت جلد پیسے بھیجنا ہوگا ممکن اس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ صارفین اپنے میسنجر کے اندر رہتے ہوئے وائرلیس طریقے سے رقوم لوگوں کو ٹرانسفر کرسکیں گے۔ آسان الفاظ میں جو کام آپ ایزی لوڈ شاپ پر جاکر دکانداروں سے کرواتے ہیں، وہ گھر بیٹھے کرسکیں گے۔ اس حوالے سے واٹس ایپ کی جانب سے بھارت میں محدود تعداد میں صارفین کو اپلیکشن کے اندر پیمنٹ فیچر فراہم کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر پر سامنے آنے والے اسکرین شاٹس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس فیچر میں صارف کو ایس ایم ایس کے ذریعے اپنا فون نمبر ویری فائی کرانا ہوگا جس کے بعد وہ حکومتی سرپرستی میں کام کرنے والے یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس کو ایپ کے اندر استعمال کرسکے گا۔