لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے سٹاک ایکسچینج کمیشن میں کروڑوں روپے کی لوٹ مار پر کارروائی کرتے ہوئے ایس زی سکیورٹیز کا مالک کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان نیب کے مطابق ملزم آصف ظہیر کی جانب سے سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خریدوفروخت کی مد میں عوام کے 151.18ملین لوٹے گئے ۔
ملزم نے دیگر سے ملی بھگت کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے شیئرز غیر قانونی طور پر فروخت کیے،ملزم آصف نے لوٹی گئی رقم سے کروڑوں مالیت کی بے نامی جائیدادیں بنائیں۔ نیب ٹیم دیگر شریک ملزمان کی تلاش میں سرگرم ہے۔ نیب حکام ملزم آصف ظہیر کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے ہفتہ کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کریں گے۔