منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

نوکیا کے بیزل لیس سمارٹ فون کی تصاویر لیک

datetime 10  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مایہ ناز سمارٹ فون کمپنی نوکیا نے بالآخر اپنے سمارٹ فونز میں بیزل لیس ڈسپلے ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ جوکہ نوکیا سیون پلس نامی نئے سمارٹ فون ہو سکتی ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق نوکیا پاور یوزر نے اس نئے فون کی تصاویر لیک کی ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ڈسپلے کے لحاظ سے یہ سام سنگ کے لیے گلیکسی ایس 8 کی ٹکر کا ہے۔

نوکیا فونز کی فروخت کا لائسنس رکھنے والی کمپنی ایچ ایم ڈی نے اگرچہ کئی اینڈرائیڈ فونز گزشتہ سال پیش کیے مگر کوئی بھی ڈیوائس ایل جی جی سکس، گلیکسی ایس ایٹ اور آئی فون ایکس (10) جیسے ڈیزائن کی نہیں تھی۔تاہم اب چھ انچ اسکرین والے سیون ایس پلس میں پہلی بار فن لینڈ کی کمپنی بہت کم بیزل والا ڈسپلے دے رہی ہے۔ یہ فون ممکنہ طور پر اسنیپ ڈراگون 660 پراسیسر کے ساتھ ہوگا یعنی درمیانے درجے کی ڈیوائس ہے جو کہ گزشتہ سال کے نوکیا سیون کا اپ ڈیٹ ورڑن ہے، جس میں اب ڈسپلے بڑا کردیا گیا ہے۔

نوکیا سیون کو گزشتہ سال خاموشی سے پہلے چین میں متعارف کرایا گیا تھا اور نوکیا سیون پلس بھی ممکنہ طور پر چین میں پیش کیا جاسکتا ہے۔یہ فون موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر 25 فروری کو متعارف کرایا جاسکتا ہے جس میں اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم، چار جی بی ریم، یو ایس بی پورٹ سی، سولہ جی بی فرنٹ جبکہ بارہ اور تیرہ ڈوئل بیک کیمرہ سیٹ اپ اس کے اہم فیچرز ہوں گے۔اس کی قیمت بھی چالیس سے پچاس ہزار پاکستانی روپے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…