جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

سوزوکی نے سوئفٹ کا نیا ورژن باقاعدہ طور پر متعارف کرا دیا

datetime 9  فروری‬‮  2018 |

نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) سوزوکی نے اپنی مقبول گاڑی سوئفٹ کا نیا ورژن باقاعدہ طور پر متعارف کرا دیا ہے۔ سوزوکی سوئفٹ 2018 یعنی اس گاڑی کا فورتھ جنریشن ماڈل بھارت میں جاری آٹو ایکسپو کے دوران فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔ سوزوکی سوئفٹ کا فورتھ جنریشن ماڈل گزشتہ ورژن کی طرح 1.2 پٹرول 84 ہارس پاور انجن کے ساتھ ہے۔ اس کا 1.3 لیٹر ڈیزل انجن والا ماڈل بھی متعارف کرایا گیا جو کہ 74 ہارس پاور کے ساتھ ہو گا۔

دونوں انجنوں میں فائیو اسپیڈ مینوئل دیئے جائیں گے جبکہ خاص چیز آٹو گیئر ٹرانسمیشن (اے جی ایس) کی موجودگی ہے۔ اس گاڑی کی باڈی کو پہلے سے بہتر کیا گیا ہے اور نئے ہیڈ لیمپس ایل ای ڈی پراجیکٹرز اور ڈی آر ایلس کے ساتھ ہیں۔ اسی طرح گرل اور بمپر کو بھی تبدیلی کیا گیا ہے جبکہ بیک پر بھی نئی لائٹس اور بمپر کو دیا گیا ہے۔ گاڑی کے اندر نیا کنسول، ایک ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم جو ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو سے مطابقت کرتا ہے جبکہ نئے کنٹرولز بھی موجود ہیں۔

اس گاڑی کے پٹرول انجن والے ماڈل کی قیمت 4.99 لاکھ بھارتی روپے (لگ بھگ 8 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے) سے شروع ہو گی جبکہ ڈیزل انجن والا ورژن 5.99 لاکھ بھارتی روپے (دس لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔ اسی طرح پٹرول انجن والا آٹومیٹک ورژن 6.3 لاکھ بھارتی روپے (گیارہ لاکھ پاکستانی روپے کے قریب) جبکہ ڈیزل والا اے جے ایس ماڈل 7.34 لاکھ بھارتی روپے (ساڑھے بارہ لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔ بھارت کے بعد یہ ماڈل ممکنہ طور پر پاکستان بھی رواں سال کسی وقت متعارف کرایا جائے گا تاہم یہاں اس کی قیمت کیا ہو گی اس بارے میں ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…