’’ہارس ٹریڈنگ‘‘ کا لفظ سیاست میں پہلی بار کب متعارف ہوا؟کس کے ووٹ بکتے ہیں اور خریدار کون ہوتاہے؟جو سینٹ اپنے ووٹ کے تقدس کی حفاظت نہ کر سکے وہ ملک کے ساتھ کیا کرے گی؟ جاوید چودھری کا تجزیہ

8  فروری‬‮  2018

آج سے ایک سو سال پہلے تک گھوڑا سب سے بڑا اثاثہ ہوتا تھا‘ جس کے پاس جتنے زیادہ‘ جتنے مضبوط اور جتنے ٹرینڈ گھوڑے ہوتے تھے وہ شخص اتنا ہی بڑا‘ اتنا ہی رئیس ہوتا تھا‘ فوجیں بھی گھوڑوں اور جوانوں کی تعداد سے چھوٹی اور بڑی سمجھی جاتی تھیں چنانچہ اس دور میں گھوڑوں کی تجارت سب سے بڑی تجارت سمجھی جاتی تھی‘ گھوڑوں کے تاجر زیادہ سے زیادہ قیمت حاصل کرنے کیلئے گھوڑوں کی جھوٹی تعریفیں کرتے تھے‘

اب دنیا میں گھوڑے کو جانچنے کا بظاہر کوئی طریقہ موجود نہیں‘ گھوڑے کو جس طرف سے دیکھیں گھوڑا گھوڑا ہی دکھائی دیتا ہے‘ لوگ جھوٹی تعریفیں سن کر گھوڑا لے جاتے تھے اور جب سواری کرتے تھے تو وہ گھوڑا خالص نسل کا نہیں نکلتا تھا‘ دھوکے بازی کے اس عمل کو اس زمانے میں ہارس ٹریڈنگ کہا جاتا تھا‘ یہ لفظ سیاست میں سب سے پہلے 1893ء میں نیویارک ٹائمز نے متعارف کرایا‘ کانگریس نے اخباری اشتہارات میں جعلی دعوؤں پر ایک قانون بنایا‘ نیویارک ٹائمز نے اس پر یہ تبصرہ کیا ’’اگر جھوٹ پر پابندی لگ گئی تو ملک میں ہارس ٹریڈنگ بھی ختم کرنا پڑے گی‘‘ وہ دن ہے اور آج کا دن ہے جب بھی کوئی پارٹی کسی دوسری جماعت کے رکن کا ووٹ خریدیتی ہے تو اسے ہارس ٹریڈنگ کا نام دیا جاتا ہے اور پاکستان بدقسمتی سے اس تجارت میں دنیا کے تمام ممالک سے آگے ہے‘ سینٹ ملک کا ایوان بالا اور مقدس ترین ایوان ہے لیکن یہ ایوان ہر بار بدترین ہارس ٹریڈنگ کا شکار ہوتا ہے‘ آج سینٹ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن تھا‘ آپ آج کے اعتراضات ملاحظہ کیجئے، سینٹ میں چاروں صوبوں کو برابر نمائندگی حاصل ہے‘ ارکان کی کل تعداد 104 ہے‘ تمام صوبے تئیس تئیس ارکان منتخب کرتے ہیں‘ ان میں 14 جنرل‘ چار ٹیکنو کریٹس‘ چار خواتین اور ایک اقلیتی رکن شامل ہوتا ہے جبکہ چار وفاق اور 8 سینیٹرز صوبوں سے آتے ہیں‘ سینیٹر چھ سال کیلئے منتخب ہوتے ہیں‘ ہر تین سال بعد آدھے ریٹائر ہو جاتے ہیں اور ہر تین سال بعد ہارس ٹریڈنگ کا الزام بھی لگتا ہے‘

آپ دلچسپ صورتحال ملاحظہ کیجئے‘ تمام پارٹیاں ووٹ خریدتی ہیں‘ تمام پارٹیوں کے ووٹ بکتے ہیں اور تمام پارٹیاں ہارس ٹریڈنگ کا الزام بھی لگاتی ہیں‘ ایسا کیوں ہے اور جو سینٹ اپنے ووٹ کے تقدس کی حفاظت نہ کر سکے‘ جو اپنے ایوان میں ہارس ٹریڈنگ نہ روک سکے‘ جو اپنے لئے قانون نہ بنا سکے وہ ملک کیلئے کیا قانون سازی کرے گا‘ وہ ملک میں کیا بے ایمانی روکے گا اور وہ ملک کے تقدس کی کتنی حفاظت کرے گا‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…