بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

غیر ملکی ملازمین کی دلی خواہش پوری ،اس کفیل کو 60ہزار جرمانہ کیا جائیگا جوغیر ملکی ملازمین۔۔سعودی حکومت کاشاندار اعلان

datetime 7  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی عرب میں غیر ملکیوں کیلئے جہاں زمین تنگ ہوتی جارہی ہے وہاں غیر  ملکی تارکین وطن کی مشکلات اور پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے سعودی وزارت و سماجی ترقی کے حکام نے متعدد ایسے قوائد و ضوابط متعارف کروا دیے ہیں جو غیر ملکی ملازمین کے حقوق کے تحفظ میں مدد گار  ثابت ہوں گے۔ وزارت محنت و سماجی ترقی کے حکام کے مطابق غیر ملکیوں کے لئے قوانین کے نفاذ کے بعد

کسی بھی غیر ملکی ملازمین کے حقوق کی حق تلفی نہیں کی جا ئے گی اور اگر سعودی عرب کے کسی بھی کفیل نے ملازمین کے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی تو اس کو بھاری جرمانہ اور قید کی سزا بھی بھگتنی پڑ سکتی ہے۔سعودی گزٹ کے مطابق سعودی وزارت و سماجی ترقی کے حکام  نے واضح  طور پر بتا دیا ہے کہ کسی بھی  ملازم کی رضامندی کے بغیر اس کا اقامہ، پاسپورٹ یا میڈیکل انشورنس کارڈ اپنے قبضے میں رکھنے والے کفیل کو 2000 ریال   جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔اس کے علاوہ سعودی حکام نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ غیر ملکی  ملازمین کے  حقوق کے تحفظ کے لیے بھی سخت قوانین کا نفاذ کیا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ سعودی حکام نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ویج پروٹیکشن فائل ماہانہ بنیادوں پر لیبر آفس میں جمع نہ  کروانے والے کفیلوں  کو 10000 ریال  جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔سعودی حکام نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ غیر ملکی ملازمین کی چھٹی سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کفیلوں کو 10ہزار ریال کا جرمانہ ہوسکتاہے۔غیر ملکیوں نے ان قوانین پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…