بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئی ایس آئی کے اس بریگیڈئیر نے بلوچستان کی حکومت گرائی ،محمود اچکزئی نے بڑا دعوی کردیا،سنگین ترین الزام عائد

datetime 7  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے الزام عائد کیا ہے کہ آئی ایس آئی کے بریگیڈئیرخالد نے بلوچستان میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کیلئے کردار ادا کیا، 39ووٹ لینے والوں کو اقتدار حوالے کیا اور 40اراکین کو ان کے پیچھے لگادیا گیا اس سازش کو بے نقاب کرنے کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے اپیل کرتا ہوں افغانستان کے ساتھ بردرانہ تعلقات ہونے چاہیں پشتونوں کے قتل عام پر اب کسی بھی

صورت خاموش نہیں رہیں گے ملک کو جمہوری انداز میں چلانا ہے تو ہم تاقیامت زندہ باد کہیں گے مگر جس طرح ملک کو چلایا جارہاہے اس طرح نہیں چلنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں آل پختون قومی جرگے کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک میں داخلہ اور خارجہ پالیسیوں پر نظر ثانی کی جائے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر کیا جائے پشتونخوا وطن کو ایک سازش کے تحت تقسیم کیاگیا ہے ہم چاہتے ہیں کہ سے پیک بن جائے مگر جب تک افغانستان کی آزادی کی ضمانت ہمسایہ ممالک نہیں دے سکتا تو سی پیک نہیں بنے گا ملک کو پرامن بنانے کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ایک سازش کے تحت عوام کی منتخب کردہ حکومت کو گرایا گیا ہے جو کہ جمہوری روایات کے منافی ہے وزیراعظم اور آرمی چیف سے اپیل کرتے ہیں کہ بلوچستان میں جمہوری حکومت گرانے کی سازش کو بے نقاب کریں انہوں نے کہاکہ افسوس اس بات پر ہے کہ 39ووٹ لینے والے وزیراعلیٰ کو اقتدار حوالے کیاگیا اور اس سے بلوچستان کے تقدیر کیسے بدلے گی بلوچستان کے پشتون اور بلوچ عوام کبھی بھی جمہوری نظام کے خلاف سازش کا حصہ نہیں بنے گے

انہوں نے کہاکہ ہم جمہوری لوگ ہے جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ پشتونخوا وطن میں جس طرح دہشت گردی کی ایک لہر شروع ہوئی اس میں اب تک ہزاروں لوگ شہید ہوگئے اور نقیب محسود کے قتل میں ملوث ملزم کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے انہوں نے کہا ہے کہ اگر واقعی ہمارے بچے کسی غلط کام میں ملوث ہے تو اس ملک میں آئین وقانون موجود ہے اور آئین وقانون کو مد نظر رکھتے ہوئے عدالتو ں میں پیش کیا جائے

اگر واقعی کوئی جرم ثابت ہوں تو پھر ان کو سزا دینے کا حق ہے مگر اس طرح اٹھانا اور جعلی مقابلے میں کسی بھی پشتون کو مارنا یہ حق کسی کو نہیں ہے یہ ملک ہمارا ہے اور اس ملک کو چلانے میں سب کو اپنا کردا راد اکر نا ہو گا مگر اس طرح یہ ملک نہیں چلے گا جس طرح لو گ چلا رہے ہیں اگر ہمارے بچے محفوظ نہیں ہے تو پھر اگر کسی اور کے بچوں کیساتھ ہوا تو پھر اس پر ہم بھی کچھ نہیں کہیں گے انہوں نے کہا کہ آج پشتونخوا وطن میں

لا کھوں لو گوں کو اپنے گھروں سے بے دخل کیا ہے اور جو دہشت گرد پکڑنے تھے وہ اب تک نہیں ہوئے مگر کچھ شر پسند عناصر کی وجہ سے لاکھوں پشتونوں کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا جس کی وجہ سے ہمارے بچے بے دردی سے قتل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اس ملک کو حاصل کرنے کیلئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں پشتون جن علاقوں میں آباد ہے ان کو کسی نے خیرات میں نہیں دیا بلکہ وطن ننگ وناموس کے لئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں

کسی سے خیرات وزکواۃ میں ہمیں وطن نہیں ملا بلکہ اس کے لئے پشتونوں نے بہت بڑی قربانیاں دی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو چلانے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ جمہوری انداز سے چلایا جائے بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا اگرملک کو چلانا ہے تو صحیح معنوں میں آج سے جمہوری انداز میں چلایا جائے تو یہ ملک کچھ سالوں میں بہت ترقی کرے گا مگر جس طرح سے ملک کو چلایا جا رہا ہے یہ ملک چلانے کا طریقہ نہیں ہے آج بھی ہم کوشش کر رہے

ہیں کہ اس ملک میں جمہوریت کو بچایا جائے اگر پھر بھی جمہوریت کو کوئی خطرہ ہوا تو پشتونخواملی عوامی پارٹی کسی بھی صورت غیر جمہوری اور غیرآئینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججز کو بد ترین افراد قرار دینے کی قرارداد بھی منظور کی جائے آئین توڑنے والوں کیساتھ اب کوئی رعایت نہ کی جائے اور جن ججوں نے آئین کیساتھ وفاداری نہیں کی ہے ان کے ساتھ بھی

وہی برتاؤ کیا جائے جس طرح ماضی میں حکمرانوں کیساتھ ہو ا کر تا تھا انہوں نے کہا کہ ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ یہاں کوئی بھی آئین توڑ کر جا سکتے ہیں ان سے کوئی نہیں پوچھتا آئین توڑنے والے شخص کی شہریت ختم کرنے کی قرارداد بھی منظور کیا جائے پشتونخواملی عوامی پارٹی اس ملک کو جمہوری انداز سے چلانے کے حق میں ہے اور جس طرح آج تمام ادارے نوازشریف کے خلاف ہے اس سے ہر گز ملک مضبوط نہیں ہوگا ہم جمہوری لوگ ہے اور جمہوری قوتوں کیساتھ ہے انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ ملک کو حقیقی معنوں میں

جمہوری انداز سے چلایا جائے تو ہم اس کی مکمل حمایت کریں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جو کچھ ہوا یہ طریقہ نہیں کہ جس کا مرضی ہوں وہ اس طرح اقدام اٹھائے اس سے کسی کو بھی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ نفرتیں بڑھیں گے انہوں نے کہاکہ فاٹا کے فیصلے کے اختیار فاٹا کے عوام کو دیا جائے ہم جنگ کرنے والے نہیں پرامن اور محب وطن لوگ ہیں پشتونخوا وطن ہماری ماں ہے اور اس کو بری نظر سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے ہم نہ وحشی ہیں اور نہ دہشت گرد پشتونوں نے ہمیشہ تشدد سے نفرت کی ہے اور تاریخ اس بات کی گواہ ہے پشتونوں نے کھبی بھی تشدد کا راستہ اختیار نہیں کیا ہے ہمیں جو آزادی ملی ہے وہ کسی نے خیرات میں نہیں دی جو لوگ آج آزادی کی بات کررہے ہیں ہماری آکابرین نے انگریزوں کیخلاف بھی آزادی کی تحریکیں چلائی ہیں اور جس میں کامیابی ہمیں ملی اور انگریزوں کو شکست ہوئی ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…