پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سی پیک کے منصوبوں کے لئے کام کرنیوالے افراد میں چینی باشندوں اور پاکستانیوں کی تعداد کتنی ہے؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 3  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ ژینگ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں متحرک بلوچ مزاحمتی تحریک اب نہ ہی پاکستان نہ چین اور نہ ہی سی پیک کیلئے کوئی خطرہ ہے اور پاکستان میں پہلے کی نسبت امن و امان کی صورت حال کافی بہتر ہوئی ہے۔بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویوم یں انہوں نے کہاکہ وہ سو فیصد پر اْمید ہیں کہ گوادر بندرگاہ ایک بین الاقوامی تجارتی مرکز بننے کے قریب ہے۔بلوچ مزاحمت کاروں کے بارے میں انہوں نے کہاکہ وہ حقیقی پاکستانی نہیں ہیں ٗاگر

وہ حقیقی پاکستانی ہوتے تو وہ پاکستان کے قومی مفاد میں سوچتے۔چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے لیے پاکستان میں لگ بھگ 10 ہزار چینی باشندے کام کر رہے ہیں اور اْن کے تحفظ کیلئے وہ پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔ ان کے مطابق سی پیک منصوبے میں 60 ہزار کے قریب پاکستانی بھی کام کر رہے ہیں۔پاکستان میں چینی سفیر کے مطابق سی پیک اب پہلے مرحلے میں ہے جس میں اب تک 21 منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ لگ بھگ 20 مزید منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔سی پیک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چینی سفیر کا کہنا تھا کہ سی پیک ہمسایہ ملک افغانستان سمیت خطے کے دوسرے ممالک تک پھیلایا جائے گا۔پاکستان اور افغانستان کے تعلقات اور افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے چینی سفیر نے کہا کہ اْن کا ملک دونوں ہمسایہ ممالک کے ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے اور افغانستان میں مفاہمتی عمل کیلئے بھی کوشاں ہیں۔ایک سوال کے جواب میں چینی سفیر نے کہا کہ اْن کے ملک کا افغان طالبان پر اثر و رسوخ نہیں، تاہم اْن کے قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ساتھ رابطے ہیں۔ یاؤژینگ کے مطابق اْن کے ملک نے افغان طالبان سے بار بار مذاکرات میں حصہ لینے کی درخواست کی ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…