اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے عدلیہ ساز پالیسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ججز کو خوف خدا کا بھی سبق دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایک مرتبہ ملک کے معروف اسلامی سکالر مولانا طارق جمیل نے میری موجودگی میں بتایا کہ حشر کے روز بہت سخت دھوپ
ہوگی اور سورج سوا نیزے پر آجائے گا۔ اس روز صرف ایک جگہ سایہ ہوگا اور اس کے نیچے صرف عادل قاضی موجود ہوں گے۔اس موقع پر چیف جسٹس نے جج صاحبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا وہ انصاف کریں کیونکہ یہ عبادت انہیں روز حشر سوا نیزے پر آئے سورج کی گرمی اور تپش سے محفوظ رکھے گی۔