منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

یہ سیاسی اقربا پروری ہے ،سپریم کورٹ نے ن لیگ کے ایک اور اہم رہنما کوفوری طورپربڑے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا

datetime 31  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی)یہ سیاسی اقربا پروری ہے ،وزیراعظم کی نوازش پر یہ کب تک عہدے پر رہیں گے؟سپریم کورٹ نے فوری طورپرعہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا،سپریم کورٹ نے کٹاس راج ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ بدھ کو چیف جسٹس پاکستان

میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے مذکورہ کیس کی سماعت کی۔گذشتہ روز اس کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے صدیق الفاروق کو طلب کیا تھا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ صدیق الفاروق کی مدت ختم ہوچکی،کیسے اب تک تعینات رہ سکتے ہیں؟ وزیراعظم کی نوازش پر یہ کب تک عہدے پر رہیں گے؟ صدیق الفاروق کتنی دیر (ن) لیگ کے دفتر پر کام کرتے رہے؟ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے جائزہ لینے کے بعد ریمارکس دیئے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ نیم عدالتی نوعیت کا ہے۔عدالت عظمیٰ کا کہنا تھا کہ صدیق الفاروق چیئرمین متروکہ وقف املاک کے عہدے کے اہل نہیں اور بادی النظر میں یہ سیاسی اقربا پروری ہے کیونکہ صدیق الفاروق کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے۔سماعت کے دوران صدیق الفاروق نے چیف جسٹس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جب میں مسلم لیگ سیکرٹریٹ میں تھا تو آپ بھی میرے پاس آتے تھے۔بعد ازاں چیف جسٹس نے صدیق الفاروق کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو ہدایت کی اس عہدے کی نوعیت کے اعتبار سے نئی تقرری کی جائے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…