اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

شیخ رشید نے استعفیٰ دینے کا اعلان واپس کیوں لیا ایسی وجہ کہ جان کر آپ بھی ’’پنڈی بوائے ‘‘کے گرویدہ ہو جائینگے

datetime 31  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی /اسلام آباد(این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما سابق رکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان نے حلقہ این اے 55سے رکن اسمبلی شیخ رشید کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر مقدمہ جس میں انہوں نے شیخ رشید کے اثاثے چھپانے اور ناجائز ذرائع سے دولت اکھٹی کرنے اور جائدادیں بنا کر اسے الیکشن گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے کا الزام لگا یا ہے کی جلد

سماعت کیلئے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل محمد الیاس شیخ کے ذریعے درخواست دائر کر دی ہے ۔ اس موقع پر صحا فیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے ملک شکیل اعوان نے کہا ہے کہ شیخ رشید ناجائز اثاثہ جات کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت شروع ہونے سے قبل قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیکر مقدمہ سے بچنا چاہتا ہے اور اسی لئے گزشتہ تین سال سے خفیہ ہاتھ کی مدد سے میرے مقدمہ کی سما عت نہیں ہونے دی اسکے باوجود میں شیخ رشید کا پیچھا کرونگا اور عوام کے مال سے بنائے گئے ناجائز اثاثے قوم کے حوالے کروا کر دم لونگا۔ واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے لاہور میں 17جنوری کو لاہور میں عوامی تحریک کے زیر اہتمام ہونے والے متحدہ اپوزیشن کے جلسے میںاستعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہوں نے آج استعفیٰ دینے کا اپنا اعلان واپس لے لیا ہے۔ لال حویلی کے ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے یہ فیصلہ اس تاثر کو زائل کرنے کیلئے کیا ہے کہ جس میں ان پر ان کے مخالفین الزام عائد کر رہے تھے کہ شیخ رشید اثاثے چھپانے اور ناجائز ذرائع سے دولت اکٹھی کرنے اور جائیدادیں بنانے کے کیس سے استعفیٰ دے کر راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…