جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

میں تمہارے منہ پر تھپڑماروں گا، اگر تم نے ،پولینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کا عملہ اوورسیز پاکستانیوں کیساتھ کیا سلوک کرتاہے،جان کر آپ کو یقین نہیں آئیگا

datetime 31  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دیار غیر  میں پاکستانیوں کو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس سے تو ہر کوئی باخبر ہے۔ایسے میں اگر اپنے ہی ملک کا سفارتخانہ بھی کوئی مدد نہ کرے تو پریشانیوں میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے۔ایسی ہی کچھ  پولینڈ میں پیش آیا جہاں پاکستانی سفارت خانے کے عملے کے ہتک آمیز روئیے کے خلاف اوورسیز پاکستانی سراپا احتجاج بن گئے اور سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور سفارتخانے کے عملے کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولینڈ کے شہر وارسا کی ایمبیسی کے باہر احتجاج کرنے والے پاکستانیوں کا مطالبہ ہے کہ ایمبیسی کے عملے کو معطل کیا جائے۔واضح رہے کہ احتجاج کا یہ سلسلہ ایک پاکستانی نژاد پولیش فیملی کے ساتھ عملے کے ہتک آمیز روئیے کے بعد شروع ہوا۔ فیملی نے الزام عائد کیا ہے کہ میاں عظیم نامی سفارتی اہلکار نے پاکستانی نژاد شہری کی پولیش اہلیہ کے سامنے تھپڑ مارنے کی دھمکی دی اور تھپڑ مارنے کی یہ دھمکی موبائل فون فوٹیج میں ریکارڈ بھی کی گئی۔اس سے قبل شمیمہ سلمان نامی قونصلر نے ویزے کے حصول کیلئے آنے والی پولیش خاتون اور اس کی بچی کے کاغذات لینے سے انکار کردیا تھا۔ بعد ازاں کاغذات جمع تو کر لئے لیکن ویزا سے متعلق ابھی تک نہیں بتایا جارہا جبکہ پاسپورٹ بھی عملے کی تحویل میں ہے۔ متعدد بار سفارت خانے سے رابطہ کرنے پر بھی شنوائی نہیں ہو رہی جس پر ایمبیسی کے باہر احتجاج کیا گیا۔جب پولینڈ میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کیا گیا تو شمیمہ سلمان نے پاسپورٹ اور کاغذات عملے کے پاس ہونے کی تصدیق کی تاہم انہوں نے کہا کہ ویزا دینے سے متعلق فیصلہ اعلیٰ حکام کریں گے۔ انہوں نے جوابی الزام بھی عائد کیا کہ پولیش خاتون کے شوہر نے بھی عملے سے بدتمیزی کی تاہم ویڈیو میں عملے کی دھمکیوں کا انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔اس معاملے پر وزارت خارجہ کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آسکی۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…