لاہور ( این این آئی) حجا مہ ایک سنت علا ج ہے اور با قی سنتو ں کی طرح اس سنت کے لئے بھی صحیح علم کا ہو نا بہت ضروری ہے آج کل جگہ جگہ اور تقریبا ہر گلی میں لو گ حجا مہ کر رہے ہیں اور صحیح علم نہ ہونے کے با عث علا ج کے بجا ئے مرض کو مزید بگا ڑ رہے ہیںحجا مہ کو جدید میڈیکل سا ئنسی اُصولوں کے تحت کر نے کے لئے انا ٹومی اور فزیا لو جی کا علم ہو نا نہا یت ضروری ہے ان خیالا ت کا اظہار ڈاکٹر بلا ل احمد نے عثما نیہ انسٹیٹیو ٹ آف حجامہ ٹریٹمنٹ
پریس والا با زار ٹا ؤن شپ لا ہور میںحجامہ اور جدید میڈیکل سا ئنس کے موضوع پر لیکچر دیتے ہو ئے کیا انہوں نے بتا یا کہ جسم کے بعض مقا ما ت پر نروزاور خون کی نا لیاں انسا نی جلد کے بالکل قریب آجا تی ہیں اور انکو کٹ لگنے سے بہت زیا دہ نقصانا ت کا اندیشہ ہو تا ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ حجا مہ سنت علا ج 72سے زا ئد بیما ریوں سے نجا ت کا ذریعہ ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حجامہ لگوانے سے طبیعت میں نشاط آجاتا ہے خون صاف کرتا ہے اور حرام مغز کو فعال کرتا ہے ۔