واشنگٹن(این این آئی)امریکا کو یقین ہے کہ کابل میں ہفتے کے روز ہونے والے ایمبولینس بم دھماکے کے پیچھے افغان طالبان کے حامی حقانی نیٹ ورک کا ہاتھ تھا۔ امریکی ٹی وی کے مطابق یہ بات امریکی سربراہی میں قائم اتحاد کی طرف سے بتائی گئی۔
اس بم دھماکے کے سبب سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ افغانستان میں سرگرم نیٹو مشن کے امریکی ترجمان کیپٹن ٹام گریس بیک کے مطابق امریکا کو پورا یقین ہے کہ ہفتے کے روز 103 افراد کی ہلاکت کے پیچھے طالبان کے حقانی نیٹ ورک کا ہاتھ ہے۔