اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کابل حملہ،اب ’’طالبان کے حامیوں سے نرمی نہیں برتیں گے‘‘فیصلے کی گھڑی آگئی، امریکہ نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 28  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے کابل میں ہونے والے کار بم دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے باور کرایا ہے کہ وہ ان عناصر کے ساتھ ہر گز نرمی نہیں برتے گا جو دہشت گرد گروپوں کو سپورٹ کرتے ہیں یا انہیں محفوظ پناہ گاہ فراہم کرتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے حامی تمام ممالک کا فرض ہے کہ وہ طالبان کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں پر روک لگانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کریں۔ ٹیلرسن کا مزید کہنا تھا کہ

طالبان کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایمبولینس کی گاڑی کا استعمال ایک غیر انسانی فعل اور بنیادی بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کابل میں گولہ بارود سے بھری ایمبولینس کے ذریعے کیے گئے اس حملے میں کم از کم 95 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ کارروائی کی ذمے داری افغان طالبان نے قبول کی ہے۔ افغانستان میں امن کے حامی تمام ممالک کا فرض ہے کہ وہ طالبان کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں پر روک لگانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…