منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

گھر آئے ہوئے مہمانوں نے دس سالہ بچی اغواء کر لی ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے چپ سادھ لی، بچی کی ماں کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

datetime 28  جنوری‬‮  2018 |

میاں چنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) گھر آئے ہوئے مہمانوں نے دس سالہ بچی اغواء کر لی ، تھانہ چھب کلاں پولیس خاموش تماشائی،ظہور حسین کی وزیراعلی پنجاب اور ڈی پی او خانیوال سے بچی بازیاب کرانے کی اپیل ،تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے مشہور قصبہ وجھیانوالہ کے

رہائشی ظہور حسین نے بتایا کہ مورخہ 2دسمبر 2017کو ندیم اور اس کی بیوی نازیہ بی بی718گ ب تحصیل کمالیہ ضلع ٹوبہ ٹیگ سنگھ،عابد 48ڈبلیو بی وہاڑی ،منظور 83ڈبلیو بی وہاڑی ودیگر جو کہ میرے رشتے دار ہیں میرے گھر میرے بیٹے کی وفات کے سلسلے میںآئے اور میری دس سالہ بچی روبینہ بی بی کو اغواء کر کے لے گئے جب میں نے ان سے رابطہ کیا انہوں نے بچی کو لے جانا تسلیم کیا اور کہا کہ دو یا تین یوم میں واپس کر دیں گئے واپس کر دیں گئے بعد ازاں ٹال مٹول اور بچی کے بدلے پیسوں کا مطالبہ کر دیامیں نے اس بارے میں مقامی تھانہ چھب کلاں میں مقدمہ نمبر50/18بجرم 363ت پ درج کروایامگر تھانہ چھب کلاں کی پولیس نے تاحال کوئی بھی کارراوائی کر کے میری بچی بازیاب نہ ہو سکے ظہور حسین نے وزیر اعلی پنجاب آئی اور ڈی پی او خانیوال سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر کارراوائی کرتے ہوئے میری بچی بازیاب کرائی جائے اور ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔اس حوالے سے جب مقدمہ کے تفتیشی اے ایس آئی محمد اقبال سے پوچھا گیا توکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے جلد ہی بچی بازیاب کروا لیں گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…