جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

امریکی دباؤ کبھی قبول کیا ، نہ ہی کرینگے ،بس بہت ہوگیا، پاکستان نے امریکی ڈرون طیارے گرانے کا اعلان کردیا

datetime 28  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریدکے (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار و سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ امریکی دباؤ کبھی قبول کیا اور نہ ہی کریں گے ،ہماری شیئرنگ کے بغیر کوئی بھی ڈرون اٹیک ہوا تو اسے گرا دیں گے، پاکستان ایک ذمہ دارایٹمی ملک ہے خطہ میں امن پاکستان کی بدولت ہے پاکستان آرمی اور قوم نے دہشت گردی کے خلاف جو قربانیاں دیں ہیں دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر خضر ریحان ، مسلم لیگ لائیر فورم کے صدر اورنگزیب ریحان ایڈووکیٹ کے ہمراہ سینئر صحافی رانا جعفر حسین کے بڑے بھائی اور نوجوان صحافی باقر علی کے والد رانا انتظار حسین کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر افسوس کا اظہار کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا پاکستان ایک ذمہ دارایٹمی ملک ہے خطہ میں امن پاکستان کی بدولت ہے پاکستان آرمی اور قوم نے دہشت گردی کے خلاف جو قربانیاں دیں ہیں دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا امریکی ڈرون کے پاکستان کے اندر حملے ہر گز برداشت نہیں کئے جائیں گے جو بھی ڈرون ہماری شیئرنگ کے بغیر پاکستان کی حدود میں داخل ہوا گرا دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات پہلے بھی اچھے تھے اور دفاعی معاملات میں ایک دوسرے کے ساتھ مشاورت چلتی تھی دہشت گردی کے خلاف امریکہ اور ہمارا ایجنڈا ایک ہے مگر اگر کوئی یہ سمجھے کہ ہم امریکہ یا کسی ملک کے آگے اپنی سا لمیت کے خلاف جھکیں گے تو یہ ہر گز قبول نہ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات پر پاکستان کو افسوس ہے افغانستان ہمارا برادر ملک ہے اس کے ساتھ ہمارا یہی مطالبہ رہا ہے کہ مل کر دہشت گردی کے خلاف کام کیا جائے مگر افغانستان میں بیٹھے بھارتی ایجنٹ نہ تو ہم کو ایک ہو کر بیٹھنے دے رہے ہیں بلکہ بھارت افغانستان کے راستے پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیاں کر رہا ہے پاکستان اپنے دفاع کیلئے ہر وقت اور ہر طرح تیار ہے۔

ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہا ایران ہمارا برادر ملک ہے اس نے ہمیشہ پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے ایران کے ساتھ دفاع اور کئی شعبوں میں تعاون جاری ہے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبہ بھی مکمل کیا جائے گا۔ انڈونیشیا کے صدر دورہ پاکستان پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا انڈونیشیا ایسا اسلامی ملک ہے جس نے پاکستان کا کبھی ساتھ نہیں چھوڑا فلسطین کے معاملہ میں اسلامی ممالک کو جو کامیابی ملی ہے اور امریکہ کو شکست ہوئی ہے اس میں انڈونیشیا کا مرکزی کردار ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پاکستان کے تمام سیاستدانوں کی اگر ضرب اور تقسیم کی جائے تو میاں نواز شریف کو محب وطن ہونے کا سو فیصد نمبر ملیں گے میاں نواز شریف کا تحریک عدل چلانے کا ہر گز یہ مطلب نہ لیا جائے کہ وہ اداروں کے خلاف نکلے ہیں ان کی تحریک کا مقصد عوام کو آگاہ کرنا ہے کہ پاکستان میں عدل کا نظام کئی جگہوں پر سوال طلب ہے میاں نواز شریف 2018 میں قیادت کریں گے اور مسلم لیگ ن دوبارہ پہلے سے زیادہ ووٹ لے کر اقتدار میں آئے گی ۔انہوں نے کہا میڈیا نے چوہدری نثار اور ن لیگ کے دیگر سرکردہ افراد میں متضاد خبریں چلا کر نفرت پھیلانے کی کوشش کی اصل میں حقیقت یہ ہے کہ چوہدری نثار مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہیں اور میاں نواز شریف کے دیرینہ ساتھی ہیں قوم 2018 کے الیکشن میں چوہدری نثار کو میاں نواز شریف کے شانہ بشانہ دیکھے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…