ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف کی زیر صدارت اہم ترین مشاورتی اجلاس ،بڑے فیصلے کرلئے گئے

datetime 28  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال ،مارچ میں سینیٹ انتخابات ،پارٹی امور اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاتی امراء رائے ونڈ میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق، حمزہ شہبازشریک ہوئے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مارچ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات بارے غوروخوض اور حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ۔ اجلاس میں اراکین اسمبلی سے رابطے بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ مزید بتایاگیا ہے کہ اس موقع پر رہنماؤں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ان کی کامیاب عوامی رابطہ مہم پر مبارکباد بھی دی ۔ نواز شریف کا کہنا تھاکہ عوام کی پذیرائی مسلم لیگ (ن) کی حکومت اور اس کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے ۔ ہم نے ہمیشہ ملک اور قوم کے مفاد کو مد نظر رکھا ہے اور آئندہ بھی اس پر کاربند رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں ملک کے دیگر حصوں میں بھی جلسے کئے جائیں گے اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال ،مارچ میں سینیٹ انتخابات ،پارٹی امور اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…