منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

شہروں میں بارشیں ہی بارشیں،پہاڑوں پر برف باری،مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان پہنچ گیا،کتنے دن بارشیں ہوں گی،محکمہ موسمیات نے بڑی خبرسنادی

datetime 28  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیر اور منگل کو بارشوں کے نئے سلسلے کی خوشخبری سنا دی ہے۔ وفاقی دارالحکومت سمیت خیبر پختو نخوا، فاٹا اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق

بارش برسانے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگیا ہے جس سے پیر اور منگل کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ٗراولپنڈی ڈویژن ٗ مالا کنڈ ٗ ہزارہ ڈویژن ٗ فاٹا ٗ کشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بنوں، پشاور کوہاٹ، سرگودھا، گوجرانوالہ، کوئٹہ، ژوب ڈویژن کے کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔بارشوں کے سلسلے کے دوران مالا کنڈ کوئٹہ ژوب ڈویژن میں پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے۔ مری، گلیات، ناران کاغان کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر بھی برف باری ہو گی۔کراچی میں بارش کا فی الحال امکان نہیں، منگل کے بعد دو روز تک کراچی کا درجہ حرارت 2 ڈگری تک کم ہو سکتا ہے۔ میدانی علاقوں میں دھند کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک برقرار رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے سلسلہ کے ساتھ ہی دھند کی شدت میں بھی کچھ کمی آجائے گی۔  پیر اور منگل کو بارشوں کے نئے سلسلے کی خوشخبری سنا دی ہے۔ وفاقی دارالحکومت سمیت خیبر پختو نخوا، فاٹا اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…