اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

قصور میں بچوں کی فحش فلموں کا کاروبار، ڈاکٹر شاہد مسعود کے بعد عمران خان بھی میدان میں آگئے،بڑا دعویٰ کردیا

datetime 28  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری بھی نوازشریف کی طرح کرپٹ انسان ہیں ان کے ساتھ کھڑا نہیں ہوسکتا ٗسابق وزیر اعظم نوازشریف کو منی لانڈرنگ کے کیس میں سزا ہوگی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ لوگوں کوسمجھ نہیں آرہی یہ کیوں نکالا والا رونا دھونا کیوں ہورہا ہے ٗ

اور نوازشریف پوری کوشش کررہے ہیں کہ انہیں جیل میں ڈالا جائے تاہم نوازشریف کو منی لانڈرنگ کے کیس میں سزا ہوگی کیوں کہ سب کو پتہ ہے ان کے پاس کوئی جواب نہیں جبکہ نوازشریف کا سارا پیسہ واپس آئے گا اور وہ پی ٹی آئی کی حکومت میں تعلیم پرلگائیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں پولیس ریفارمز کی ضرورت ہے کیوں کہ پنجاب اور سندھ پولیس ماورائے عدالت قتل کرتی ہے ٗانکاؤنٹرز میں لوگوں کو مار کے کارروائی ڈالتے ہیں کہ ملزم کو پکڑلیا اور ماردیا ہے جبکہ کوئی بھی پولیس والا قتل نہیں کرسکتا جب تک اس کی پشت پناہی نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے بھی ماورائیعدالت قتل کرائے اور پولیس کی وردیاں بدلنے کا ڈرامہ کیا ٗ اچھی بھلی وردی تھی پولیس والوں کو ڈاکیا بنادیا۔عمران خان نے کہا کہ پولیس کا کام صرف شریف خاندان کو بچانا ہے البتہ پولیس گردی کا نشانہ بننے والوں کے گھر جاؤں گا ٗ اب لوگوں عدالتوں میں دھکے نہیں کھاتے پھریں گے ٗانہوں نے کہا کہ آصف زرداری کیساتھ کہیں نہیں کھڑا ہوسکتا ٗوہ سرٹیفائیڈ کرمنل ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ زینب کے کیس اور عاصمہ کے کیس میں بڑا فرق ہے ٗ قصور میں چائلڈ پورنو گرافی کا کیس سامنے آچکا ہے اور ہمیں شک ہے کہ شاہد مسعود سچ کہہ رہے ہیں۔  عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری بھی نوازشریف کی طرح کرپٹ انسان ہیں ان کے ساتھ کھڑا نہیں ہوسکتا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…