بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

دنیا کی دس حیرت انگیز شادیاں

datetime 11  جنوری‬‮  2019 |

آپ نے انسانوں کی شادیوں کے بارے میں سنا ہوگا اور شرکت بھی کی ہوگی‘ کیاآپ نے سنا ہے کہ کسی نے شادی اپنی من پسند شے سے کی یا پھر خود سے ہی کرلی؟ واقعی یہ سب کچھ آپ کے لئے حیران کن ہوگا؟یہاں ہم آپ کو چند ایسے ہی لوگوں کے بارے میں بتا رہے ہیں جنہوں نے کسی دوسرے انسان کے بجائے اپنی من پسند شے سے شادی کی یا اگر انسان سے کی بھی تو وہ بھی حیران کن انداز میں اور ان سب شادیوں کی باقاعدہ طورپر تقریبات بھی منعقد کی گئیں۔ دنیا بھر میں ہوئیں انوکھی شادیوں کو آپ کے لئے مضمون کی شکل دی ہے‘ اسد اتمان خیل نے۔ آئیے پڑھیں اور سر دھنیں۔۔۔۔۔۔

ایفل ٹاور سے شادی:

1
ایریکا لاٹور ایفل(Erika La tour Eiffel) 37 سالہ ریٹائرڈ فوجی خاتون ہیں اور سان فرانسسکو میں رہائش پذیر ہیں انہیں ایفل ٹاور سے بہت زیادہ محبت ہے‘ اپنی اس محبت کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے ایک بہت بڑی تقریب منعقد کر کے ایفل ٹاور سے شادی کی اور باقاعدہ قانون کے مطابق اپنے نام کے ساتھ ایفل کا اضافہ بھی کیا۔

برلن وال سے شادی:

2
ایجاEija 54 سالہ جرمن خاتون ہیں۔ انہوں نے1979ء میں برلن وال سے شادی کی۔ ایجا کا کہنا ہے کہ انہیں اس وال سے بے پناہ محبت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس وال کوپہلی مرتبہ سات سال کی عمر میں دیکھا تھا اس کے بعد انہیں اس وال سے

محبت ہو گئی تھی۔
گیم کے کردار سے شادی:

3
ایک جاپانی شخص نے نٹینڈو(Nintendo) گیم کے کردار سے شادی کی جو ایک لڑکی کا ہے۔ انہوں نے گوام(Guam) میں باضابطہ طورپر اپنی شادی کی تقریب منعقد کی جس میں انہوں نے قانونی طورپر اس کردار سے شادی کا اعلان کیاجو صرف گیم کا ایک خیالی کردار ہے۔
فیئر گراؤنڈ رائڈ سے شادی :

 

5
ایم اے وولف32 سالہ امریکن شہری ہے‘ انہوں نے فیئر گراؤنڈ رائڈ (fairground ride) سے شادی کی۔ یہ رائڈ پنسلوانیا کے ایمیوزمنٹ(amusement) پارک میں نصب ہے۔

مرحوم دوست سے شادی :

6
ماگالی(Magali) اور جوناتھن جارج (Jonathan George) نومبر2008ء میں شادی کرنے والے تھے ۔ ایک موٹر سائیکل ایکسیڈنٹ کا شکار ہو گئے جس کے نتیجے میں جوناتھن جارج کی موت واقع ہو گئی اس واقعے کے باوجود ماگالی نے اپنی شادی کی تقریب منسوخ نہیں کی اور باقاعدہ طورپر اپنے ہونے والے شوہر کی تصویر کے ساتھ شادی کی۔

تکیے سے شادی:

7
یہ تو آپ نے سنا ہو گا کہ محبت اندھی ہوتی ہے اور وہ کسی سے بھی ہو سکتی ہے مگر کیا کبھی آپ نے اتنی اندھی محبت کے بارے میں سنا ہے جو انسان کو اپنے تکیے سے ہو جائے۔ کوریا کے رہنے والے لی جن(Lee Jin) نے اپنے تکیے سے شادی کی جس کے لئے انہوں نے باقاعدہ طورپر ایک تقریب کااہتمام بھی کیا۔
سانپ سے شادی:

 

8
ایک ہندو خاتون جنہوں نے2000 افراد کے سامنے2006ء میں ایک سانپ سے شادی کی۔ اس شادی کااہتمام ہندو رسم و رواج کے مطابق کیاگیا۔ خاتون شادی کی رسومات کے دوران سانپ کے ساتھ بیٹھی رہیں۔

ویگن سے شادی:
ایڈورڈ اسمتھ جنہوں نے اپنی ونیلا والکس ویگن بیٹل کے ساتھ شادی کی۔ مسٹر اسمتھ 57سالہ شخص ہیں ان کا کہنا ہے کہ انہیں پہلی مرتبہ 15 سال کی عمر میں اس گاڑی سے محبت ہو گئی تھی۔
اسٹیریو سسٹم سے شادی:
ایما(Emma) 43 سالہ برطانوی خاتون ہیں انہوں نے ایک ہائی فائی اسٹیریو سے شادی کی۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس سسٹم سے بے پناہ محبت ہے اور وہ اسے جیک کے نام سے پکارتی ہیں۔ ان کے خیال میں جیک ایک مضبوط قابل بھروسہ اور خوبصورت ساتھی ہے۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…