منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

پورے ملک میں بارشوں کا آغازکس دن سے ہوگا،محکمہ موسمیات نے نئے سلسلے کی نوید سنا دی

datetime 28  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے آج پیر اور منگل کو بارشوں کے نئے سلسلے کی خوشخبری سنا دی ہے۔ وفاقی دارالحکومت سمیت خیبر پختو نخوا، فاٹا اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگیا ہے

جس سے پیر اور منگل کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ٗراولپنڈی ڈویژن ٗ مالا کنڈ ٗ ہزارہ ڈویژن ٗ فاٹا ٗ کشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بنوں، پشاور کوہاٹ، سرگودھا، گوجرانوالہ، کوئٹہ، ژوب ڈویژن کے کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔بارشوں کے سلسلے کے دوران مالا کنڈ کوئٹہ ژوب ڈویژن میں پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے۔ مری، گلیات، ناران کاغان کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر بھی برف باری ہو گی۔کراچی میں بارش کا فی الحال امکان نہیں، منگل کے بعد دو روز تک کراچی کا درجہ حرارت 2 ڈگری تک کم ہو سکتا ہے۔ میدانی علاقوں میں دھند کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک برقرار رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے سلسلہ کے ساتھ ہی دھند کی شدت میں بھی کچھ کمی آجائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…