منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

اگر آپ بھی نوکری کے خواہشمند ہیں تو ہوشیارہوجائیں! نو کری کا جھانسہ دے کر اغواء کر نے اور بھتہ خوری کر نے والے گروہ کا سر غنہ4 ساتھیوں سمیت گرفتار،انسانی اعضاء بھی فروخت کئے جاتے تھے

datetime 27  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال(آن لائن)عارف والا پل چوک جی ٹی روڈ سے 18سالہ سیلز مین نوجوان مقبول احمد کا اغوا ۔مغوی بازیاب اغواء کار اور بھتہ خور70ہزار روپے بھتہ لیتے ہوئے بھتہ خور گروپ کا سر غنہ اور اسکے چار ساتھی گرفتار ۔انسانی اعضاء فروخت کر نے کا بھی اعتراف۔تفصیلات کے مطابق ایک میڈیکل سٹورز کے سیلز مین مقبول احمد کو نو کری دلانے کا جھانسہ دے کر

تیس ہزار روپے لے لئے اور اس کا میڈیکل وغیرہ کر وا دیا اور پھر 21جنوری کو اغواء کر لیا اغوا ء کاروں نے موبائل فو پر مقبول احمد کے ورثاء سے 10ہزار روپے بھتہ طلب کیا جس پر مقبول احمد کے ماموں محمد اکرام نے پولیس غلہ منڈی کو اطلاع دے دی ۔پولیس پارٹی نے 70ہزار روپے کے بھتہ دینے کے بہانے چھاپہ مارا اور 5یوم سے اغواء کئے گئے نوجوان مقبول احمد بازیاب کرا لیا اور گروہ کے سر غنہ ابراہیم اور اس کے چا ر ساتھیوں احسن مجاہد وغیرہ کو اغواء گرفتار کر لیا ۔دوران تفتیش ملزموں کے گروہ نے انکشاف کیا کہ صحت مند نوجوان کے اعضاء فروخت کر نے کا بھی دھندہ کر تے تھے اور نو کری کے لئے میڈیکل کرا نے کے بہانے میڈیکل چیک اپ کے بعد نوجوانوں کے انسانی اعضاء بھی فروخت کر دیتے تھے ۔اس سلسلہ میں لاہور کے انسانی اعضا ء کے بیوپاریوں سے رابطہ کیا تھا ۔پولیس نے ملزموں کے قبضہ سے جو ریکارڈ قبضہ میں لیا ہے اس میں تقریبا پانچ سو افراد کے ناموں کی فہرست اور کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بھی ملا ہے۔پولیس غلہ منڈی نے ملزموں کے خلاف مقدمہ 365ت پ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جا ری ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…